Maktaba Wahhabi

350 - 368
فصل پنجم فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والإفتاء‘السعودیۃ ’اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء‘سعودی عرب کے علماء کی کمیٹی ’ہیئۃ کبار العلماء‘کے ذیلی اداروں میں سے ایک ادارہ ہے۔ اس کمیٹی کی تشکیل ۱۹۷۱ء میں ہوئی۔ مختلف ادوار میں کبار سعودی علماء اس کمیٹی کے ارکان کے طور پر اجتماعی فتاوی جاری کرتے رہے ہیں۔ اب تک اس کمیٹی کے فتاوی کی ۳۲ مجلدات شائع ہو چکی ہیں۔ فقہ کے میدان میں یہ فتاوی ایک فقہی انسائیکلو پیڈیاکی حیثیت رکھتے ہیں۔ فتوی کمیٹی کی تشکیل یہ کمیٹی۱۹۷۱ء میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے تشکیل دی گئی تھی۔ شاہی فرمان کے الفاظ درج ذیل ہیں : ’’ تتفرغ عن الھیئۃ(لجنۃ)دائمۃ متفرغۃ یختار أعضائھا من بین أعضاء الھیئۃ بأمر ملکی۔ ‘‘[1] ’’بادشاہ کے فرمان سے ہیئۃ کے اراکین میں سے کچھ ارکان پر مشتمل ایک’ مستقل کمیٹی‘ بنائی جائے گی۔ ‘‘ فتوی کمیٹی کے أراکین مختلف اوقات میں اس کمیٹی میں مختلف علماء شامل اور خارج ہوتے رہتے ہیں۔ مختلف ادوار میں کبار سعودی علماء اس کمیٹی کے رکن یا صدر کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں۔ کمیٹی کے قیام کے وقت کے أرکان علماء قیام کے وقت اس ادارے کے ارکان درج ذیل علماء تھے: شیخ ابراہیم بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ رحمہ اللہ صدر شیخ عبد الرزاقعفیفی رحمہ اللہ نائب صدر شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمن الغدیان حفظہ اللہ رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان بن منیع حفظہ اللہ رکن موجودہ کمیٹی کے أرکان موجودہ کمیٹی کے ارکان درج ذیل ہیں : شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ حفظہ اللہ صدر شیخ عبد اللہ حسن بن محمد العقود حفظہ اللہ رکن شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمن الغدیان حفظہ اللہ رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان بن منیع حفظہ اللہ رکن شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبد اللہ الفوزان حفظہ اللہ رکن شیخ بکر بن عبد اللہ بن زید حفظہ اللہ رکن ذیل میں کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کے طریقہ کار بیان کر رہے ہیں۔
Flag Counter