طے کر دیا تھا،اور کمیٹی اب تک اس پر قائم ہے۔ ‘‘ [1]
اس کمیٹی کی طرح شیوخ الأزہر کا بھی مستقل طور پر فتوی کایہی منہج رہا ہے،جس کی وجہ سے بعض اوقات ان حضرات کو تنقید کا سامنا بھی کرناپڑتاہے۔ ڈاکٹر تاج الدین أزہری حفظہ اللہ اپنا ایک واقعہ نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
’’الأزہر میں اپنے زمانہ طالب علمی کے دوران اس طریق کار کا میں نے خود مشاہدہ کیاہے۔ اس وقت کے شیخ الأزہر جاد الحق علی جاد الحقa سے ایک سائل نے پوچھا کہ آپ کبھی ایک مسلک کے مطابق فتوی دے دیتے ہیں اور کبھی دوسرے کے مطابق۔ آخر ایسا کیوں ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ''تمہارا کام اپنی مشکل کو سوال کی صورت میں پیش کرنا ہے۔ اب اس کا شرعی حل فراہم کرنا ہمارا کام ہے۔ ہم جس مسلک کی رائے کو حالات اور دلائل کے اعتبار سے بہتر سمجھتے ہیں، اسی کے مطابق فتوی دے دیتے ہیں۔ ہمارے سامنے ہمیشہ اسلام اور ملک و قوم کا مفاد ہوتا ہے۔ فرد کے مسلک کا نہیں۔ ‘‘
حنفی المسلک ہونے کے باوجود شیخ الأزہر دوسری فقہ کے مطابق بھی فتوی جاری کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر شیخ الأزہر مصطفی المراغی رحمہ اللہ کے بارے میں ڈاکٹر تاج الدین أزہری حفظہ اللہ لکھتے ہیں :
’’انہوں نے حنفی المسلک ہونے کے باوجود کئی مرتبہ حنفی آراء کے خلاف فتوی دیا،مثلاً انہوں نے ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک قرار دیا اور اس کے مطابق شرعی عدالت سے فیصلہ سنایا۔ اسی طرح انہوں نے اس عورت کا دعوی سننے سے انکار کر دیاجو بچے کو اپنے خاوند کی طرف منسوب کرے،جب کہ میاں بیوی کے درمیان ایک سال سے زیادہ عرصے سے ملاپ ہی نہ ہوا ہو،خواہ یہ خاوند کے غائب ہونے کی وجہ سے ہو،یا طلاق کی وجہ سے۔ اس بارے میں انہوں نے فقہ حنفی کے ان تمام اقوال کو چھوڑ دیاجن میں حمل کی زیادہ مدت تین یا چار سال بتائی گئی ہے۔ ‘‘[2]
مجمع کے اجتماعات
مجمع کو اس کے اجلاسات کے اعتبار سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے: مجلس المجمع اور مؤتمر المجمع۔ دونوں کے اراکین میں فرق ہے۔ مجلس المجمع ان ارکان پر مشتمل ہوتی ہے جو جمہوریہ مصر کے رہنے والے ہوں جبکہ مؤتمر المجمع میں اس کے تمام ارکان شامل ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر شعبان محمد اسماعیل حفظہ اللہ لکھتے ہیں :
'' ھیأات المجمع ھی: ا۔ مجلس المجمع : ویتألف من الرئیس والأعضاء المتفرغین والأعضاء غیر المتفرغین من مواطنی جمھوریۃ العربیۃ والأمین العام للمجمع.ب۔ مؤتمر المجمع' ویتألف من کل أعضاء المجمع.''[3]
’’ مجمع کے بنیادی ادارے یہ ہیں : ١۔ مجلس المجمع'جو صدر ' سیکرٹری جنرل اور جمہوریہ مصرسے تعلق رکھنے والے کل وقتی اور جزوقتی اراکین پر مشتمل ہوتی ہے۔ ٢۔ مؤتمر المجمع،جو مجمع کے تمام اراکین(ملکی و غیر ملکی)پر مشتمل ہوتی ہے۔ ‘‘
مجمع المجلس کا عمومی اجلاس مہینے بھر میں ایک دفعہ لازمی ہوتا ہے۔ اور جب تک مجلس کے اکثر ارکان حاضر نہ ہوں اس وقت تک اس کا وہ اجلاس قانونی طور پر صحیح شمار نہیں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر شعبان محمد اسماعیل حفظہ اللہ مجمع کے اجلاسات کے بارے قانون ١٠٣کے آرٹیکل ٢١ کو بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
''یجتمع المجمع مرۃ فی کل شھر علی الأقل ولا یکون اجتماعہ صحیحاً إلا بحضور أکثریۃ
|