حیثیت ضمنی اداروں کی تھی' اور اس کوشش کا دائرہ ادارہ کے متعلقین و متفقین تک محدود تھا' اس لئے پیش آنے والے مسائل کی تیز گامی اور کثرت کو ملحوظ رکھتے ہوئے محسوس کیا گیاکہ خاص اس مقصد کے لیے ایک مستقل ادارہ ہو' تاکہ اس کام میں تسلسل باقی رہے اور مختلف الفکر اہل علم کو اکٹھا کر کے زیادہ وسعت کے ساتھ غور و فکر کیا جا سکے' اسی پس منظر میں حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی رحمہ اللہ نے ١٩٨٩ء میں اسلامک فقہ اکیڈمی کی بنیاد رکھی' جس کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے پورے خطے میں ایک نئی علمی امنگ' ذوق تحقیق' اعتدال ِ فکر اور فقہی تحریک کو وجود بخشا' اکیڈمی کے فقہی مجلات جن کی پوری دنیا میں تحسین کی جا رہی ہے اور جن کے حوالہ سے اہل علم اپنی تحقیقات کو پیش کر رہے ہیں ' اس کے شاہد عدل ہیں۔ ‘‘ [1]
محل وقوع
اسلامی فقہ اکیڈمی کا دفتر نیودہلی'انڈیا میں ہے۔ اس کا پوسٹل ایڈریس(Postal Address)درج ذیل ہے:
پوسٹل ایڈریس: پوسٹ بکس نمبر٩٧٤٦' ١٦١۔ F' جوگہ بائی
جامعہ نگر ' نیودہلی۔ ١١٠٠٢٥
فون نمبر: ٢٦٩٨١٧٧٩۔ ١١ ٠٠٩١
ٹیلی فیکس: ٢٦٩٨١٧٧٩۔ ١١ ٠٠٩١
رجسٹریشن نمبر: ٩٠/٧٠١٧/٤/٤٦٩٥
إی میل: ifa@vsnl.net
ویب سائیٹ: http://ifa-india.org
علمی و تحقیقی سرگرمیاں
اکیڈمی کی علمی و تحقیقی خدمات کا دائرہ کئی میدانوں میں پھیلا ہوا ہے ' مثلاًفقہی کتب کے ترجمے اور اشاعت' فقہی مقالات کی ترتیب' فقہی مخطوطات کی تحقیق' نئے مسائل پر غور و فکر اور شرعی رہنمائی' افراد کی تربیت' فقہی سیمیناروں اور تربیتی کیمپوں کا انعقادوغیر ہ۔
تربیتی کورس
جدید علمائے مدارس کے حصول کے لیے اکیڈمی نے تربیتی پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے باصلاحیت فضلا ء کے لیے دو سالہ تربیتی کورس کا ایک کامیاب تجربہ کیا۔ انٹرویو کے ذریعے منتخب ہونے والے طلبہ کو قیام و طعام کی تمام سہولیات کے علاوہ اسکالر شپ(وظائف)بھی دیے گئے اور دو سالہ کورس کے دوران انہیں مختلف موضوعات پر مطالعہ و تحقیق اور نئے مسائل کے حل کی تلاش و جستجو کی فکر دی گئی۔
فقہی ورکشاپ
اکیڈمی نے مقاصد شریعت کے موضوع پر منتخب فضلاء کا پانچ روزہ دو رہ ورکشاپ سال ٢٠٠٣ء اور ٢٠٠٥ء میں منعقد کیا'جس میں بیرون ہند سے بھی ممتاز عرب علماء شریک ہوئے اور مقاصد شریعت کے موضوع پر قیمتی محاضرات پیش کیے۔ اس کا مجموعہ مقاصدشریعت کے عنوان سے کتابی صورت میں شائع ہو چکا ہے اور اس کی سی۔ ڈی بھی موجود ہے۔
جدید علوم پر مدارس میں محاضرات
مدارس دینیہ کے ذہین طلبہ کی ہمہ جہت علمی و فکری تربیت کے لیے ملک کے بڑے منتخب مدارس میں سماجیات' سیاسیات' نفسیات'
|