'' المادۃ الثامنۃ عشرۃ: تنتخب الھیئۃ العامۃ بالأغلبیۃ المطلقۃ من أعضائھا رئیساً للمجلس ونائباً لہ۔ المادۃ التاسعۃ عشرۃ: مدۃ مسؤولیۃ الرئیس ونائبہ ثلاث سنوات' اعتبارا من تاریخ انتخابھما' ویجوز التجدید لھما أکثر من مرۃ.المادۃ العشرون: فی حال خلو منصب الرئیس یحل مکانہ نائبہ لحین انعقاد المجلس لانتخاب بدیل عنہ۔ المادۃ الحادیۃ والعشرون: یعفی الرئیس ونائبہ من منصبھما بقرار معلل یصدر بأغلبیۃ الأعضاء المطلقۃ لأعضاء المجلس.''[1]
’’آرٹیکل ١٨: مجلس کے اراکین اکثریتی رائے سے اپنے لیے ایک صدر اور نائب صدر کا انتخاب کریں گے۔ آرٹیکل ١٩: صدر مجلس اور نائب صدر کے عہدہ کی مدت ان کی تاریخ انتخاب سے تین سال تک ہو گی اور ان مناصب کی تجدید بھی ایک سے زائد مرتبہ جائز ہو گی۔ آرٹیکل ٢٠:صدر کے منصب کے خالی ہونے کی صورت میں نائب صدر اس کی جگہ کام کرے گا تاکہ مجلس کا اجلاس منعقد ہو سکے اور سابقہ صدر کا جانشین مقرر ہو سکے۔ آرٹیکل٢١: مجلس کے ارکان کی اکثریت سے پاس ہونے والی قرارداد جواز کے ذریعے صدر یا نائب صدر کو اس کے عہدے سے مستعفی کیا جا سکتا ہے۔ ‘‘
صدر مجلس کے فرائض
مجلس کے دستور میں صدر مجلس کے لیے کئی ایک فرائض کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اگر کسی وجہ سے صدر مجلس غائب ہو ں یا ان کی مدت عہدہ ختم ہو چکی ہو یا ان کی وفات ہو جائے تو ان تمام صورتوں میں یہ ذمہ داریاں نائب صدر پر عائد ہوں گی۔ مجلس کے دستور میں صدر مجلس کے کے لیے درج ذیل فرائض بیان ہوئے ہیں :
٭ مجلس کے مستقل اور وقتی اجلاس کے انعقاد کی دعوت دینااور اس کے بروقت اہتمام کی کوشش کرنا۔
٭ مجلس کے اجلاسات کی نمائندگی کرنا اور اس کے نظم و نسق کو سنبھالنا
٭ مجلس سے صادر شدہ فتاوی کا اعتماد بحال کرنا۔
٭ مجلس کے سیکرٹری یا نائب صدر سے ضرورت کے مطابق کام لینا۔
٭ مجلس سے مماثل اداروں کے ہاں مجلس کی نمائندگی اور ترجمانی کرنا۔
سیکرٹری جنرل
سیکرٹری جنرل سے مراد مجلس کی تمام سرگرمیوں ' پرو گرامات اور ایجنڈے کو بالفعل نافذ کرنے والی شخصیت ہے۔ سیکرٹری جنرل کا انتخاب صدر مجلس کی تجویز پر مجلس کی غالب اکثریت کی تائید سے ہوتا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے عہدہ کی انتہائی مدت بھی تین سال ہی ہے، لیکن کسی ایک ہی شخص کا ایک سے زائدمرتبہ بھی اس عہدے کے لیے انتخاب جائز ہے۔ آرٹیکل ٢٥ میں سیکرٹری جنرل کے انتخاب کی درج ذیل شرائط بیان کی گئی ہیں :
'' یجب أن تجتمع فی الأمین العام الشروط الآتیۃ:١۔ أن تتحقق فیہ شروط العضویۃ السابقۃ.٢۔ أن یکون مقیماً فی بلد المقر وأن یتفرغ لمھام الأمانۃ العامۃ ما أمکن.''[2]
’’یہ ضروری ہے کہ سیکرٹری جنرل میں درج ذیل شروط پائی جاتی ہوں :١۔ اس میں مجلس کی رکنیت کی بنیادی شرائط پائی جاتی ہوں۔ ٢۔ وہ اس جگہ مقیم ہو جہاں مجلس کا صدر دفتر ہو اور ممکن حد تک مجلس میں اپنے عہدے اور ذمہ داری کے فرائض کی ادائیگی کے لیے اپنے آپ کو فارغ
|