معزز اراکین کے ساتھ فقہ اسلامی اور آئینی قانون کے منتخب ماہرین اورکبار شخصیات کا اضافہ فرمایاتاکہ یہ پروگرام مکمل ہوسکے۔ ‘‘اس مقصد کے لیے ۵جنوری ۱۹۷۷ء میں علماء کی جو کمیٹی تشکیل دی گئی اس کے اراکین درج ذیل علماء تھے۔ ڈاکٹر عبد الحلیم محمود صدرڈاکٹر الحسینی ہاشم رکناستاذسید عبد العزیز ہندی رکنشیخ حسنین محمد خلوف رکنڈاکٹر عبد الجلیل شلبی رکنشیخ عبد الجلیل عیسی رکناستاذ عبد الحلیم جندی رکناستاذ عبد الفتاح نصار رکناستاذ عبد المنعم عمارہ رکناستاذ علی علی منصور رکنڈاکٹر محمد حسن فاید رکنشیخ محمد خاطر محمد الشیخ رکنأستاذ محمد عطیہ خمیس رکنڈاکٹر محمود شوکت عدوی رکناستاذ مصطفی عفیفی رکناستاذ ڈاکٹر مصطفی کمال وصفی رکناستاذ حسن نور الدین رکناستاذ یاقوت علی عشاوی رحمہم اللہ رکن[1]دستور و آئین کے موضوعات و مشمولاتجامعہ أزہر‘ مجمع البحوث الإسلامیۃ اور عالم اسلام کے کئی ایک دوسرے علماء و فقہاء کی اجتماعی کاوشوں سے جو آئین و دستور مرتب کیا گیا‘ وہ ۹ ابواب پرمشتمل ہے۔ جس میں ۸ ابواب بنیادی حیثیت کے حامل ہیں جبکہ آخری باب میں کچھ متفرق باتوں کی وضاحت ہے۔ پہلا باب امت مسلمہ ‘ دوسرا اسلامی معاشرے کی بنیادوں ‘ تیسرااسلامی معیشت‘ چوتھا انفرادی حقوق و آزادی‘ پانچواں امامت‘ چھٹا عدلیہ ‘ ساتواں پارلیمنٹ اور آٹھواں حکومت کے بارے میں ہے۔ أبواب کے موضوعات سے محسوس ہوتا ہے کہ اس دستورمیں اسلامی ریاست کے جمیع پہلوؤں اورستونوں کے بارے میں رہنمائی موجود ہے۔ اس دستور کی بعض دفعات سے علمی اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن ذیل میں ہم صرف اس دستور کے بیان پر اکتفا کریں گے۔ ڈاکٹر مصطفی کمال وصفی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب’مصنفۃ النظم الإسلامیۃ الدستوریۃ‘کے آخر میں اس کی بعض دفعات پر کڑی تنقید کی ہے لیکن ہم یہاں اس تنقید کا کوئی تجزیہ پیش نہیں کریں گے کیونکہ اس طرح یہ فصل کافی طویل ہو جائے گی۔ ذیل میں ہم اس دستور کے ابواب کا آسان فہم اردو ترجمہ پیش کر رہے ہیں۔