Maktaba Wahhabi

497 - 368
2۔ شیخ عبد الرزاق عفیفی رحمہ اللہ نائب صدر 3۔ شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمن الغدیان حفظہ اللہ رکن 4۔ شیخ عبد اللہ بن سلیمان بن منیع حفظہ اللہ رکن موجودہ کمیٹی کے ارکان درج ذیل ہیں : 1۔ شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ حفظہ اللہ صدر 2۔ شیخ عبد اللہ حسن بن محمد العقود حفظہ اللہ رکن 3۔ شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمن الغدیان حفظہ اللہ رکن 4۔ شیخ عبد اللہ بن سلیمان بن منیع حفظہ اللہ رکن 5۔ شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبد اللہ الفوزان حفظہ اللہ رکن 6۔ شیخ بکر بن عبد اللہ بن زید حفظہ اللہ رکن کمیٹی کے فرائض منصبی شاہی فرمان میں اس کمیٹی کے دو بنیادی فرائض کی نشاندہی کی گئی ہے۔ شاہی فرمان کے الفاظ ہیں : '' وتکون مھمتھا إعداد البحوث وتھیئتھا للمناقشۃ من قبل الھیئۃ وإصدار الفتاوی فی الشؤون الفردیۃ وذلک بالإجابۃ علی أسئلۃ المستفتین فی شؤون العقائد والعبادات والمعاملات الشخصیۃ وتسمی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث والفتوی ویلحق بھا عدد من البحاث المعاونین.''[1] ’’ مستقل کمیٹی کا کام ہیئۃ کی طرف سے مختلف قسم کی تحقیقی مقالات کی تیاری اور ان کو مناقشے کے لیے پیش کرنا ہے۔ علاوہ ازیں فردی معالات میں فتوی جاری کرنا بھی اس کمیٹی کا فرض منصبی ہو گا۔ اور یہ فتوی اس وقت جاری کیا جائے گا جبکہ عامۃ الناس عقائد' عبادات اور شخصی معاملات میں کمیٹی سے فتوی طلب کریں۔ اس کمیٹی کا نام 'مستقل کمیٹی برائے فتوی و تحقیق' ہو گا۔ اس کمیٹی کے ساتھ کچھ معاون محققین بھی ہوں گے۔ ‘‘ ہیئۃ کی پاس کردہ قراردادیں ہیئۃنے کئی ایک اہم موضوعات پر قراردادیں پاس کیں اور ان کے بارے میں فتاوی جاری کیے۔ ذیل میں ہم ان چند اہم مسائل کا تذکرہ کر رہے ہیں کہ جن کے بارے میں ہیئۃنے اپنی اجتماعی رائے کا اظہار کیا۔ ٭ رؤیت ہلال کے بارے میں اختلاف مطالع کے اعتبار کرنے یا نہ کرنے کا مسئلہ ٭ اقوال فقہاء میں سے راجح قول کی تدوین و قانون سازی اور قاضیوں کو اس کا پابند بنانا ٭ کرنسی نوٹ کی شرعی حیثیت اور اس کے فقہی احکام ٭ زکوۃ کے مصارف میں 'فی سبیل اللہ' کے مفہوم کا تعین اور دائرہ کار ٭ منع حمل اور تحدید نسل کا شرعی حکم ٭ مسلمان میت کا پوسٹ مارٹم اور اس کی شرعی حیثیت ٭ عام املاء کے مطابق قرآن کریم کی کتابت کا حکم
Flag Counter