Maktaba Wahhabi

307 - 315
سب سے خطر ناک اور بڑا گناہ جس سے اللہ تعالیٰ نے سختی سے منع فرمایا ہے، شرک ہے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا حق دیگر تمام حقوق میں سب سے بڑا اور سب پر فائق ہے اور یہ حقِ توحید ہے۔اس میں کسی قسم کی ذرہ بھر کوتاہی بھی سب سے بڑا گناہ ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ ﴾’’البتہ شرک بے شک بہت بڑا ظلم ہے۔‘‘[1] سورۂ نساء میں فرمایا: ﴿ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا ﴾ ’’اور جو کوئی اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو یقینا اس نے بہت بڑا گناہ گھڑا۔‘‘[2] نیز فرمایا: ﴿ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًا ﴾ ’’اور جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے تو وہ یقینا بہت دور کی گمراہی میں جا پڑا ہے۔‘‘[3] سورۂ مائدہ میں فرمایا: ﴿ إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ ﴾ ’’بلاشبہ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا تو یقینا اللہ نے اس پر جنت حرام کردی ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔‘‘[4] ایک جگہ یوں فرمایا: ﴿ إِنَّ اللّٰهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ ﴾ ’’بے شک اللہ (یہ گناہ) نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے، اس کے علاوہ وہ جسے چاہے بخش دیتا ہے۔‘‘[5] اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے: ﴿ وَاعْبُدُوا اللّٰهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ﴾ ’’اور تم سب اللہ کی بندگی کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔‘‘ ان آیات مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ شرک سے بہر حال مکمل اجتناب ضروری ہے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اللہ کے ہاں سب سے
Flag Counter