Maktaba Wahhabi

248 - 315
غیراللہ کے نام پر جانور ذبح کرنا شرک ہے غیراللہ کے نام پر جانور ذبح کرنا توحید کے منافی ہے کیونکہ کسی کی تعظیم و تقرب کے لیے جانور ذبح کرنا عین عبادت ہے اور عبادت کا مستحق صرف اللہ ہے جیسا کہ درج ذیل آیت کریمہ میں اس کا حکم دیا گیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ﴾ ’’تو (اے پیغمبر!) تم اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھا کرو اور قربانی کیا کرو۔‘‘[1] اور فرمایا: ﴿ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (162) لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ ﴾ ’’کہہ دیجیے!بے شک میری نماز اور میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ رب العالمین ہی کے لیے ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اسی بات کا حکم ملا ہے اور سب سے پہلا فرماں بردار میں ہوں۔‘‘[2] جو شخص غیراللہ (کی تعظیم و تقرب) کے لیے کوئی جانور ذبح کرے، وہ شرک کا ارتکاب کرتا ہے، چاہے وہ کسی فرشتے یا کسی رسول یا کسی نبی یا کسی خلیفہ یا کسی ولی یا کسی پیر یا کسی عالم یا کسی امام ہی کے لیے ذبح کرے۔یہ سب اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک ہے، لہٰذا ہر انسان کے لیے واجب ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور مختلف مغالطوں میں پڑ کر شرک کی گراوٹ اور گندگی سے ہرگز آلودہ نہ ہو۔اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے انتباہ فرمایا ہے:
Flag Counter