Maktaba Wahhabi

108 - 315
توحید کی اقسام توحید کی تین اقسام ہیں: توحید ربوبیت، توحید الوہیت اور توحید اسماء و صفات۔ توحید ربوبیت یعنی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو خَلْق (تخلیق)، مِلْک (ملکیت)، مُلْک (بادشاہت) اور تدبیر، یعنی کائنات کا انتظام و انصرام چلانے میں واحد ماننا۔اس کی تفصیل حسب ذیل ہے: 1. خلق: خلق میں اللہ تعالیٰ کو واحد قراردینے کے معنی یہ ہیں کہ بندہ یہ بات دل سے مانے کہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ ہی خالق ہے، اس کے سوا اور کوئی خالق حقیقی نہیں ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللّٰهِ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ﴾ ’’کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق (اور رزاق) ہے جو تمھیں آسمان اور زمین سے رزق دیتاہو ؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘[1] کفار اللہ کے سوا جن معبودوں کی عبادت کرتے ہیں وہ سب باطل ہیں، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ اگر کچھ لوگ کسی فرشتے یا پیغمبر کی عبادت کرتے ہیں تو نعوذباللہ من ذلک وہ فرشتہ یا پیغمبر باطل ہے بلکہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ اس فرشتے یا پیغمبر کا معبود ہونا یا معبود سمجھا جانا باطل ہے، نیز اس کی عبادت بھی باطل ہے۔یہ حقیقت بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ أَفَمَنْ يَخْلُقُ كَمَنْ لَا يَخْلُقُ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴾
Flag Counter