Maktaba Wahhabi

125 - 315
توحید تمام عبادات کی بنیاد ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ﴾ ’’اور میں نے جنوں اور انسانوں کو محض اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ صرف میری بندگی کریں۔‘‘[1] اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ ﴾ ’’اور ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ صرف اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو۔‘‘[2] اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ﴾ ’’اور تیرے رب نے فیصلہ کر دیا کہ تم صرف اسی (اللہ) کی بندگی کرو اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو۔‘‘[3] اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ وَاعْبُدُوا اللّٰهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ﴾ ’’اور تم سب اللہ کی بندگی کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ۔‘‘[4] ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ﴿ قُلْ تَعَالَوْا أَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ﴾ ’’(اے نبی!) کہہ دیجیے کہ آؤ میں تمھیں وہ چیزیں پڑھ کر سناؤں جو تمھارے رب نے تم پر حرام کی ہیں۔(وہ) یہ کہ تم اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ۔‘‘[5] سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دفعہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک سواری پر سوار تھا کہ
Flag Counter