Maktaba Wahhabi

84 - 315
معرفت الٰہی انبیائے کرام علیہم السلام کی زبانی تمام انبیاء علیہم السلام نے سب سے پہلے اپنی اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کی پہچان کرائی۔ سیدنا نوح علیہ السلام کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴾ ’’بلاشبہ یقیناہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تو انھوں نے کہا: اے میری قوم!تم اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں، بے شک میں تم پر بہت بڑے دن کا عذاب آجانے سے ڈرتا ہوں۔‘‘[1] سیدنا ہود علیہ السلام کے بارے میں فرمایا: ﴿ وَإِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴾ ’’اور ہم نے (قوم) عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو (بھیجا)، انھوں نے کہا: اے میری قوم!تم اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں، کیا پھر تم ڈرتے نہیں؟‘‘[2] سیدنا صالح علیہ السلام نے یوں دعوت توحید دی: ﴿ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ ﴾ ’’اے میری قوم!تم اللہ کی عبادت کرو، اس کے سواتمھارا کوئی معبود نہیں۔‘‘[3] سیدنا شعیب علیہ السلام کے بارے میں ارشاد ربانی ہے: ﴿ وَإِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ قَدْ جَاءَتْكُمْ بَيِّنَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ ﴾ ’’اور ہم نے اہلِ مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو (بھیجا)۔انھوں نے کہا:اے میری قوم!تم اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں،بے شک تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف
Flag Counter