Maktaba Wahhabi

308 - 315
بڑا گناہ کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَنْ تَجْعَلَ لِلّٰہِ نِدًّا وَّھُوَ خَلَقَكَ)) ’’یہ کہ تو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے، حالانکہ وہی ہے جس نے تجھے پیدا کیا ہے۔‘‘[1] سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے کہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ لَقِیَ اللّٰہَ لَا یُشْرِكُ بِہِ شَیْئًا دَخَلَ الْجَنَّۃَ، وَمَنْ لَقِیَہٗ یُشْرِكُ بِہٖ شَیْئًا دَخَلَ النَّارَ)) ’’جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے کہ اس نے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا ہوگا تو وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو شخص اس حالت میں اس سے ملے گاکہ اس نے کسی شے کو اس کے ساتھ شریک ٹھہرایا ہوگا تو وہ جہنم میں جائے گا۔‘‘[2] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ((مَنْ مَّاتَ وَھُوَ یَدْعُو مِنْ دُونِ اللّٰہِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَ)) ’’جو شخص اس حالت میں مرا کہ وہ اللہ کے سوا کسی دوسرے شریک کو (بھی) پکارتا تھا تو وہ آگ میں داخل ہوگا۔‘‘[3] اللہ تعالیٰ نے صرف اور صرف اپنی بندگی کرنے اور شرک سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔اس میں تنہا اسی اکیلے کی عبادت کا اثبات ہے۔جو شخص اللہ کی عبادت کا قائل و فاعل نہیں ہے، وہ کافر اور متکبر ہے۔جو شخص اللہ کی بھی عبادت کرتا ہے اور اس کے ساتھ کسی دوسرے کی بھی عبادت کرتا ہے، وہ کافر اور مشرک ہے۔اور جو ایک اللہ ہی کی عبادت کرتا ہے، وہ موحد اور مخلص مسلمان ہے۔
Flag Counter