Maktaba Wahhabi

96 - 315
کا فرمان ہے: ﴿ أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ بَلَى وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ ﴾ ’’کیا وہ (اللہ) جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اس بات پر قادر نہیں کہ وہ ان جیسے (اور انسان) پیدا کردے؟ کیوں نہیں!جبکہ وہی توسب کچھ پیدا کرنے والا، خوب جاننے والاہے۔‘‘[1] دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا: ﴿ مَا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍ وَاحِدَةٍ ﴾ ’’تم سب کو پیدا کرنا اور (دوبارہ) اٹھانا (اللہ کے نزدیک) ایسا ہی ہے جیسے ایک جان کو پیدا کرنا۔‘‘[2] ٭ اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے زندہ اور ہمیشہ زندہ رہے گا، چنانچہ اس کا فرمان ہے: ﴿ اللّٰهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ﴾ ’’اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں، وہ زندہ ہے، سب کو سنبھالنے والا ہے۔‘‘[3] ’’اَلْحَيّ‘‘ کے معنی، ہمیشہ زندہ رہنے والا ہیں اور حیات کے معنی زندگی اور بقا کے ہیں، نیز یہ اللہ تعالیٰ کی ذاتی و ازلی صفت ہے۔
Flag Counter