Maktaba Wahhabi

94 - 315
﴿ فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللّٰهُ بِأَمْرِهِ إِنَّ اللّٰهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴾ ’’تم معاف کر دو اور درگزر کرو، یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لے آئے، بے شک اللہ ہر چیز پر خوب قادر ہے۔‘‘[1] ایک اور مقام پر فرمایا: ﴿ أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللّٰهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴾ ’’کیا آپ نہیں جانتے کہ اللہ ہی یقینا ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے؟‘‘[2] ٭ اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کو ہر وقت دیکھتا ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَيَقْبِضْنَ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمَنُ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ ﴾ ’’کیا یہ لوگ اپنے اوپر، پر پھیلاتے اور سکیڑتے ہوئے پرندے نہیں دیکھتے۔انھیں (اللہ) رحمن ہی (ہوا اور فضا میں) تھامے ہوئے ہے، بے شک وہ ہر چیز کو خوب دیکھ رہا ہے۔‘‘[3] ایک مقام پر یوں ارشاد فرمایا: ﴿وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ﴾ ’’اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ بے شک اللہ تمھارے ہر عمل پر جو تم کرتے ہو، خوب نگاہ رکھتا ہے۔‘‘[4] ٭ اللہ تعالیٰ ہی ہر مخلوق کی ہر آواز کو ہر وقت سنتا ہے، ارشادِ ربانی ہے: ﴿وَكَانَ اللّٰهُ سَمِيعًا بَصِيرًا ﴾’’اور اللہ خوب سننے والا، خوب دیکھنے والا ہے۔‘‘[5] ٭ اللہ تعالیٰ ہی مصیبت زدہ کی مصیبت کو جانتا اور اسے دور کرنے پر کامل قدرت رکھتا ہے، فرمانِ الٰہی ہے: ﴿أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ أَإِلَهٌ مَعَ اللّٰهِ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ ﴾ ’’(کیایہ بت بہتر ہیں) یا وہ (اللہ) جومجبورولاچار کی دعا قبول کرتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور وہ اس کی تکلیف دور کردیتا ہے اور وہ تمھیں زمین میں (دوسری قوموں کا) جانشین بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ تم لوگ بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہو۔‘‘[6]
Flag Counter