Maktaba Wahhabi

80 - 315
ایک دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿وَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ إِلَهًا آخَرَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴾ ’’اور آپ اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو مت پکاریں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کی ذات کے سوا ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے، حاکمیت و فرمانروائی اسی کی ہے اور تم (سب) اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔‘‘[1] مزید فرمایا: ﴿لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ ﴾ ’’اس کے سوا کوئی حقیقی معبودنہیں،وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، وہی تمھارا اور تمھارے پہلے والے باپ دادا کا رب ہے۔‘‘[2] نیز فرمایا: ﴿ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴾ ’’اے لوگو!تم اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمھیں پیدا کیا اور ان لوگوں کوبھی جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔‘‘[3] ایک جگہ پر یوں ارشاد فرمایا: ﴿ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا ﴾ ’’اے لوگو!اپنے رب سے ڈرو جس نے تمھیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کا جوڑا پیدا کرکے ان دونوں سے مرد اور عورتیں کثرت سے پھیلا دیے۔اور اللہ سے ڈرو جس کے واسطے سے تم آپس میں سوال کرتے ہو اور رشتے توڑنے سے ڈرو، بے شک اللہ تم پر نگہبان ہے۔‘‘[4]
Flag Counter