Maktaba Wahhabi

227 - 315
جزوی طور پر ٹھیک بھی معلوم ہوں تب بھی یہ سب شیطانوں اور کذابوں کی باتیں ہوتی ہیں۔ایسے کذابوں کے قریب بھی نہیں پھٹکنا چاہیے۔ بعض کمزور ایمان والے لوگ نجومیوں اور کاہنوں کے پاس جاکر اپنے مستقبل، کاروبار یا ملازمت یا اپنی شادی کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں، یہ سب کچھ بالکل حرام ہے۔جس نے علم غیب کا دعویٰ کیا یا علم غیب کے کسی مدعی کی تصدیق کی، وہ قرآن پاک کی حقانیت کا منکر اور شرک و کفر کا مرتکب ہے۔روز ناموں، ہفت روزہ میگزینوں اور رسالوں وغیرہ میں قسمت کے ستاروں کے بارے میں جو کچھ چھپتا ہے، اس پر یقین رکھنا اور علم غیب کے دعویداروں سے براہ راست یا فون پر قسمت کا حال معلوم کرنا یکسر حرام ہے۔
Flag Counter