Maktaba Wahhabi

107 - 315
حدیث عتبان میں یہ شرط بھی قابل توجہ ہے کہ کلمہ گو نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کلمہ پڑھا ہو، اگر رضائے الٰہی کی نیت نہ ہو تو یہ کلمہ بھی کسی کام نہیں آئے گا۔ حدیث انس پر غور کریں تو سمجھ میں آتا ہے کہ حدیث عتبان کے الفاظ: ’’جو شخص محض رضائے الٰہی کی خاطر کلمہ ((لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ)) کا اقرار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم پر حرام کر دیتا ہے‘‘ اس کلمے کے اقرار سے مراد یہ ہے کہ شرک کو بالکل چھوڑ دیا جائے۔محض زبان سے کلمہ پڑھ لینا نجات کے لیے کافی نہیں۔
Flag Counter