Maktaba Wahhabi

82 - 315
ہیں۔اسی طرح ہم مردوں کو (قبروں سے) نکالیں گے، یہ اس لیے کہ تم نصیحت حاصل کرو۔‘‘[1] ایک اور مقام پر فرمایا: ﴿إِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مَا مِنْ شَفِيعٍ إِلَّا مِنْ بَعْدِ إِذْنِهِ ذَلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴾ ’’بے شک تمھارا رب وہی اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا، پھر وہ عرش پر مستوی ہو گیا، وہی ہر کام کا انتظام کرتا ہے۔اس کی اجازت کے بغیر کوئی سفارشی نہیں (بن سکتا)۔یہی اللہ تمھارا رب ہے، لہٰذا تم اسی کی عبادت کرو، کیا پھر تم نصیحت نہیں پکڑتے؟‘‘[2] ایک مقام پر یوں ارشاد فرمایا: ﴿قُلْ مَنْ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَمَّنْ يَمْلِكُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَمَنْ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَمَنْ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ فَسَيَقُولُونَ اللّٰهُ فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ (31) فَذَلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلَالُ فَأَنَّى تُصْرَفُونَ ﴾ ’’(اے نبی!) کہہ دیجیے: تمھیں آسمان اور زمین سے کون رزق دیتاہے یا کانوں اورآنکھوں کامالک کون ہے اورکون زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور کون ہے جو ہر کام کی تدبیر کرتاہے؟ تو وہ (مشرک) ضرور کہیں گے: اللہ!تو کہہ دیجیے: کیا پھر تم (اس سے) ڈرتے نہیں؟ یہی اللہ تو ہے تمھارا حقیقی رب، پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا کیا ہے؟ پھر تمھیں کس طرف پھیر دیا جاتا ہے؟‘‘[3] نیز فرمایا: ﴿رَبُّكُمُ الَّذِي يُزْجِي لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا ﴾ ’’تمھارا رب وہی ہے جو تمھارے لیے سمندر میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کا کچھ فضل (رزق)
Flag Counter