Maktaba Wahhabi

310 - 315
رسول بھیجے اور کتابیں نازل کیں تاکہ اگر اہل کفر و شرک ایک اللہ پر ایمان نہ لائیں تو ان سے لڑائی کی جائے اور انھیں نیست و نابود کر دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ كُلُّهُ لِلّٰهِ ﴾ ’’اور تم ان (کافروں) سے جنگ کرو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین پورے کا پورا اللہ کے لیے ہوجائے۔‘‘[1] جب اللہ تعالیٰ کسی صورت کفر اور شرک کو گوارا نہیں کرتاتو مومن پر بھی لازم ہے کہ وہ کفر اور شرک سے دور بھاگے کیونکہ مومن کی خوشی اور ناراضی اللہ تعالیٰ کی خوشی اور ناراضی کے تابع ہے۔جس چیز سے اللہ ناراض ہوتا ہے، مومن کو بھی اس سے ناراض ہونا چاہیے اور جس چیز یا کام سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے، مومن کو بھی اس سے راضی ہونا چاہیے۔چونکہ اللہ تعالیٰ شرک و کفر سے راضی نہیں ہوتا، اس لیے مومن کو شرک اور کفر کے قریب بھی نہیں پھٹکنا چاہیے۔
Flag Counter