Maktaba Wahhabi

289 - 315
’’جو لوگ کافر ہیں ان کا اعتقاد ہے کہ وہ (دوبارہ) ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے (اے نبی!) کہہ دیجیے: ہاں کیوں نہیں!میرے پروردگار کی قسم!تم ضرور اٹھائے جاؤ گے، پھر جو کام تم کرتے رہے ہو وہ تمھیں بتائے جائیں گے اور یہ (بات) اللہ کے لیے نہایت آسان ہے۔‘‘[1] اگر مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کے منکروں کے سامنے یہ دلائل بیان کر دیے جائیں اور وہ ان محکم اور پختہ دلائل کے باوجود اپنے انکار پر اصرار کریں تو وہ ضدی، ہٹ دھرم اور جھگڑالو ہوں گے اور یہ ظالم عنقریب جان لیں گے کہ وہ لوٹ کر کہاں جارہے ہیں۔
Flag Counter