Maktaba Wahhabi

274 - 315
((اَللّٰھُمَّ!لَا تَجْعَلْ قَبْرِی وَثَنًا یُّعْبَدُ، اِشْتَدَّ غَضَبُ اللّٰہِ عَلٰی قَوْمٍ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِیَائِھِمْ مَّسَاجِدَ)) ’’اے اللہ!میری قبر کو بت نہ بنانا جسے لوگ پوجنا شروع کر دیں۔ان لوگوں پر اللہ کا سخت غضب اور قہر نازل ہوا جنھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔‘‘[1] ابن جریر رحمہ اللہ نے آیت مبارکہ: ﴿أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى ﴾’’کیا پھر تم نے لات اور عزٰی کو دیکھا؟‘‘[2] کی تفسیر میں مجاہد رحمہ اللہ کا قول نقل کیا ہے: ((یَلُتُّ لَھُمُ السَّوِیقَ فَمَاتَ فَعَكَفُوا عَلٰی قَبْرِہِ)) ’’لات حجاج کرام کو ستو گھول کر پلایا کرتا تھا۔اس کی وفات کے بعد لوگ اس کی قبر کے مجاور بن کر بیٹھ گئے۔‘‘[3] ابوالجوزاء رحمہ اللہ نے بھی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کیا ہے: ’’لات‘‘ حجاج کرام کو ستو گھول کر پلایا کرتا تھا۔[4]
Flag Counter