Maktaba Wahhabi

253 - 315
وَمَنْ تَعَلَّقَ شَیْئًا وُكِّلَ إِلَیْہِ)) ’’جس شخص نے گرہ باندھ کر اس پر پھونک ماری، اس نے یقینا جادو کیا۔اور جس شخص نے جادو کیا، وہ شرک کا مرتکب ہوا۔اور جس شخص نے کوئی (شرکیہ) چیز گلے میں لٹکائی، اسے اسی کے سپرد کیا جائے گا۔‘‘[1] یعنی اللہ کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے کہ اسے ضرور شفا دے۔اب اسے افاقہ ہو یا نہ ہو وہ مستقل طور پر آزمائش سے دو چار رہے گا جب تک وہ اُس چیز کو نفرت کے ساتھ اتار نہیں دیتا اس کی آزمائش ختم نہیں ہوگی۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ مِنَ الْبَیَانِ لَسِحْرًا)) ’’کسی کسی کے بیان میں بھی جادو کی سی تاثیر ہوتی ہے۔‘‘[2] اگر بیان کے مندرجات کتاب و سنت پر مشتمل ہوں تو یہ جادو بیانی خوبی شمار ہوگی، ورنہ عیب شمار ہوگی۔
Flag Counter