Maktaba Wahhabi

150 - 315
لانے کے باوجود غیر مسلموں کے عقائد و نظریات اور طور طریقے ان میں نسل در نسل چلتے رہے۔بالخصوص جہاں مسلمان تعداد میں کم تھے وہاں اکثریت کے طور طریقے ان میں در آئے۔ہندوستان کی مثال لیجیے!ہندو تہذیب اس قدر مضبوط تھی کہ یہاں جو مذہب اور تہذیب آئی، اس میں ضم ہوگئی۔عیسائیت بھی اپنا تشخص برقرار نہ رکھ سکی۔اسلام نے اپنا تشخص تو برقرار رکھا لیکن ہندو تہذیب نے ان پر گہرے اثرات مرتب کیے۔پیدائش سے لے کر شادی بیاہ اور جنازوں تک میں مسلمانان ہند کی اکثریت آج بھی بیشتر ایسے کام محض ہندوؤں کی نقالی یا مخالفت میں کرتی ہے جس کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ہندوؤں کی توہم پرستی آج بھی مسلمان گھرانوں میں یوں نظر آتی ہے کہ وہ اسلام کی بجائے اس پر زیادہ پہرہ دیتے ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے اسلام میں مزارات پر میلے ٹھیلے، قبر پرستی اور دیگر شرکیہ امور کا تصور تک نہیں تھا لیکن ہندو تہذیب سے متأثر مسلمان آج سارا دین اسی کو سمجھتے ہیں۔ان کی خوشی غمی کا ہر کام اسلام سے زیادہ غیر مسلموں سے مشابہ ہوتا ہے۔اگر مسلمان اپنی تاریخ اور روایات سے آگاہ ہوں اور اپنے اعمال اور اسلامی تعلیمات کا غیر جانبدارانہ موازنہ کریں تو وہ یہ بات جان کر دم بخود رہ جائیں گے کہ ان کے بیشتر امور اسلام سے زیادہ کسی اور مذہب اور تمدن کی عکاسی کرتے ہیں۔
Flag Counter