Maktaba Wahhabi

100 - 315
گمراہ ہوئے اور توحید کے سیدھے اور سچے راستے سے بھٹک کر دور جا پڑے۔یہ ایک معلوم و معروف حقیقت ہے کہ تصوف ایک عجمی شاخ ہے جو زمانے اور زندگی کی گردشوں کے ساتھ ساتھ اسلام میں بوجوہ لگا دی گئی۔اس باب میں تصوف اور باطنیت کی حقیقت بھی عیاں کر دی گئی ہے۔کرامات، باطنیت اور تصوف کے گمراہ کن مضمرات بھی واضح کر دیے گئے ہیں۔ توحید اور مسئلۂ تکفیر کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔سلف صالحین کے منہج کے مطابق اس کے قواعد و ضوابط بیان کیے گئے ہیں۔کسی مسلمان کو کافر قرار دینا کس قدر خطرناک ہے؟!اس کی شناعت بھی خوب کھول کھول کر بتا دی گئی ہے۔ صحیح عقیدۂ توحید کس طرح نصیب ہوتا ہے؟ یہ سب سے اہم معاملہ ہے۔اس بارے میں اس باب میں راہ نمائی کی روشنی موجود ہے۔آخر میں توحید باری تعالیٰ کے حوالے سے ایک علمی مغالطے کا کافی و شافی ازالہ بھی کر دیا گیا ہے۔ ﴿لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَيَحْيَى مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ ﴾ ’’تاکہ جو ہلاک ہو وہ دلیل دیکھ کر مرے اور جو زندہ رہے بر بنائے دلیل زندہ رہے۔‘‘[1]
Flag Counter