Maktaba Wahhabi

62 - 702
منقول ہیں ان کی دو قسمیں ہیں : معائب ِ صحابہ کی قسم اوّل:....جھوٹی روایات: جو کہ یاتو تمام کی تمام روایات ہی صاف اور کورا جھوٹ ہیں ۔یا پھر ان میں کمی اور زیادتی کرکے انہیں تحریف کا نشانہ بنایا گیا ہے؛جس کی وجہ سے ان میں مذمت اور عیب کا پہلو پیدا ہوگیا ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں نقل کیے جانے والے اکثر مطاعن کا تعلق اسی باب سے ہے۔ انہیں روایت کرنے والے راوی اپنے جھوٹ اور دروغ گوئی میں معروف ہیں ۔ مثلاً ابو محنف لوط بن یحییٰ اور ہشام بن محمد بن سائب کلبی۔ یہی وجہ ہے کہ شیعہ مصنف ہشام کلبی کی تصنیفات سے دلائل پیش کرتا ہے، حالانکہ وہ لوگوں میں سب سے بڑا جھوٹا ہے۔ کلبی اور اس کا بیٹا ہشام دونوں شیعہ کذاب ہیں ۔[1] یہ اپنے والد اور ابو مخنف دونوں سے روایت کرتاہے۔حالانکہ یہ دونوں متروک الحدیث اور کذاب ہیں ۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کلبی کے بارے میں فرماتے ہیں : ’’ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی شخص کلبی سے روایت کرتا ہو یہ تو صرف ایک داستان گو اور نسّاب تھا۔‘‘
Flag Counter