Maktaba Wahhabi

378 - 702
معافی چاہے اور اللہ اس کو بخش نہ دے ۔‘‘ [1] فصل: ....حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے قصاص؟ [اعتراض]:شیعہ مصنف لکھتا ہے: ’’ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شرعی حدود کو ترک کردیا تھا۔ چنانچہ جب خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے مالک بن نویرہ کو قتل کردیا‘جوکہ مسلمان تھا تو اس سے قصاص نہیں لیا تھا۔ خالد رضی اللہ عنہ نے جس دن مالک بن نویرہ کو قتل کیااس رات اس کی بیوی سے شادی کرلی ؛ اور اس سے ہم بستر بھی ہوئے۔ جب عمر رضی اللہ عنہ نے خالد رضی اللہ عنہ کو قتل کرنے کا مشورہ دیا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے قبول نہ کیا۔‘‘ [جواب]: اس کے جواب میں کئی باتیں کہی جاسکتی ہیں : پہلی بات: اگر کسی بے گناہ کے قتل کا قاتل سے قصاص نہ لینا ایسا جرم ہے جس کی وجہ سے حکمران یا امام پر انکار کیا جاسکتا ہے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف حامیان عثمان رضی اللہ عنہ کی سب سے بڑی دلیل یہی ہو گی کہ وہ آپ کا قصاص لینے سے قاصر رہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ مالک بن نویرہ جیسے زمین بھر کے لوگوں سے بدرجہا افضل تھے۔ آپ مسلمانوں کے خلیفہ تھے ؛ آپ کو بحالت مظلومی بغیر کسی وجہ کے شہید کیا گیا۔اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قاتلوں سے قصاص نہ لیا۔ اسی وجہ سے شیعان ِعثمان رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت میں شریک نہ ہوئے۔ اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ قاتلین عثمان کو قتل کرنے میں معذور تھے؛ توحضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا عذر مالک بن نویرہ کے قاتل کو قتل نہ کرنے میں اس سے زیادہ قوی ہے۔[ شیعہ کو چاہئے کہ اہل سنت کی طرح ابوبکر و علی رضی اللہ عنہمادونوں کو معذور قرار دیں ]۔ اور اگر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا کوئی عذر نہیں تھا تو پھر قاتلین عثمان رضی اللہ عنہ کو چھوٹ دینے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بھی کوئی عذر نہیں ہے۔ البتہ جو کچھ رافضی کرتے ہیں کہ اس چھوٹے سے معاملہ میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پر تواعتراض کرتے ہیں ‘ مگر اتنے بڑے معاملہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اعتراض نہیں کرتے ؛ تو یہ ان کی جہالت کی انتہاء اور عقیدہ و اقوال میں تناقض کا نتیجہ ہے۔
Flag Counter