Maktaba Wahhabi

659 - 702
ملزوم قطعی طور پر منتفی ہے؛تو اب اس کے لازم کا اثبات ممکن نہ رہا۔ پھر اس کے بعد اب موقع آیا ہے کہ ہم اس ایجاب کے مسئلہ پر مجمل اور تفصیلی قدح کریں ۔ ہم کہتے ہیں کہ من الجملہ واجب ان کے معصوم کے دعوی پر اس وقت تک متوقف نہیں ہوسکتا جب تک ایسی ہی عصمت معاویہ کے نوابین میں بھی تسلیم نہ کرلی جائے۔ [روافض و نصاریٰ کی مشابہت]: روافض کا یہ قول نصاریٰ کے اس قول کی مانند ہے کہ:’’ اﷲتعالیٰ مجسم ہو کر اترآیا؛ یا اس نے اپنے بیٹے کو زمین پر بھیجا تاکہ اسے سولی دیا جائے اوریہ سولی دیا جانا سب بنی آدم کی مغفرت کا باعث ہو او رشیطان کو بھی ان سے دور کیا جائے۔‘‘ ٭ نصاریٰ کو اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ جب مسیح کا قتل و صلب ہونا تکذیب عظیم اورشرارت و ضلالت ہے تو گویا اس نے خود بہت بڑے گناہ کا ارتکاب کرکے چھوٹے گناہ کو معاف کرنا چاہا۔ اس کے باوجود اس نے شر کو کم کرنے کے بجائے اس میں اور اضافہ کیا۔تو کسی مقصود کے لیے کیسے کچھ کیا جاسکتا ہے جب کہ جو حاصل ہے وہ مقصود کا الٹ ہے ۔ [معصومیت ائمہ کا مسئلہ]: [[شبہ : شیعہ مصنف لکھتا ہے: ’’ جب انسان مدنی الطبع ہے تو اہل مدینہ(معاشرہ) سے شر کو دور کرنے کے لیے امام معصوم کا تقرر ضروری ہے ۔‘‘]] جواب:پانچویں وجہ: جب انسان مدنی الطبع ہے اور اہل مدینہ سے ظلم و فساد کے خاتمہ کے لیے امام کا مقرر کیا جانا ضروری ہے۔تو[ہم شیعہ سے پوچھتے ہیں ] کیا آپ کا عقیدہ ہے کہ جب سے اﷲتعالیٰ نے بنی نوع انسان کو پیدا کیا ہے ، کیا ہر شہر میں ایک ایسا امام معصوم موجود رہا ہے جو ان سے ظلم کا ازالہ کرتا رہا ہو یا نہیں ؟ [ہم دوسرا سوال کرتے ہیں ]:کیااہل کتاب اور مشرکین کے شہروں میں بھی امام معصوم کا ہونا ضروری ہے ؟ پھر یہ سوال بھی پیدا ہو گا کہ آیا شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ہاں بھی کوئی معصوم امام موجود تھا؟ اگر شیعہ اس کا جواب دیں کہ : تمام شہروں کے لیے امام معصوم ایک ہی ہوتا ہے ‘ مگر اس کے نائبین ہر جگہ موجود ہوتے ہیں تو یہ خلاف ظاہر ہے۔ اور اگرکہیں کہ ان کے نائب بعض شہروں میں ہوتے ہیں ۔ پھر ہم سوال کرتے ہیں : کیا ہر امام معصوم کے نواب تمام شہروں میں موجود ہوتے ہیں ‘ یا بعض شہروں میں ؟ اگر شیعہ کہیں کہ امام معصوم کے نائبین ہر جگہ موجود ہوتے ہیں تو یہ خلاف ظاہر ہے۔ اگرکہیں کہ ان کے نائب بعض شہروں میں ہوتے ہیں اور بعض میں نہیں ہوتے۔ توپھر تمہارے عقیدہ کے مطابق یہ اﷲپر واجب کیسے ہوا؟ جب کہ سارے کے سارے شہر اس ایک امام معصوم کے محتاج ہیں ؟ چھٹی وجہ:....ہم شیعہ سے پوچھتے ہیں :کیا یہ امام اکیلاہی معصوم ہوتا ہے یا پھر اس کے نائبین بھی معصوم ہوتے ہیں ؟
Flag Counter