Maktaba Wahhabi

472 - 702
فرماتے ہیں : ہم سے نیشاپوری نے حدیث بیان کی ؛ وہ ابو اسامہ حلبی سے روایت کرتے ہیں ؛ وہ کہتے ہیں : ہم سے ہمارے والدنے حدیث بیان کی ؛ وہ کہتے ہیں :حضرت ضمرہ نے حدیث بیان کی؛وہ سعید بن حسن سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے لیث[1] بن ابی سُلَیم کو یہ کہتے سنا: ’’ میں نے متقدمین شیعہ کو دیکھا کہ وہ کسی کو بھی ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہماسے افضل نہیں سمجھتے تھے۔ امام احمد بن حنبل صلی اللہ علیہ وسلم سفیان بن عُیینہ سے بطریق خالد بن سلمہ از مسروق روایت کرتے ہیں ؛ انھوں نے کہا: ’’ ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ کی محبت اور ان کی فضیلت کی معرفت حاصل کرنا اتباع سنت میں داخل ہے۔‘‘ حضرت مسروق و طاؤس جلیل القدر تابعین کوفہ میں سے تھے۔ حضرت عبد اﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے؛ فرماتے ہیں : ’’حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ کی محبت اور ان کی فضیلت کی معرفت سنت ہے۔‘‘ متقدمین شیعہ کیوں نہ حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے قائل ہوتے جب کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول تواتر کیساتھ آپ سے منقول ہے؛ آپ فرمایا کرتے تھے: ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امت محمدی میں سب سے افضل ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں پھر عمر رضی اللہ عنہ ۔‘‘[2] حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہ قول قریباً اسّی طرق سے روایت کیا گیا ہے۔ قبیلہ ہمدان والوں کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خصوصی مراسم تھے۔ آپ یہ شعر گنگنایا کرتے تھے: وَ لَوْ کُنْتُ بَوَّابًا عَلٰی بَابِ جَنَّۃٍ لَقُلْتُ لِہَمْدَانَ ادْخُلِیْ بِسَلَامٖ ’’اگر میں جنت کے دروازے کا دربان ہوتا تو قبیلہ ہمدان والوں سے کہتا کہ آرام سے جنت میں داخل ہو جاؤ۔‘‘ قبیلہ ہمدان والوں سے بھی امام بخاری نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ روایت نقل کی ہے مثلاً سفیان ثوری بطریق جامع بن شداد، منذر سے روایت کرتے ہیں اور یہ دونوں ہمدانی ہیں ۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے سفیان ثوری کی حدیث سے روایت کیا ہے جو کہ ہمدانی ہیں ؛ وہ ایک دوسرے ہمدانی منذر سے روایت کرتے ہیں :وہ محمد بن حنفیہ سے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بیٹے محمد بن حنفیہ نے ان سے دریافت کیا:’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے افضل کون ہیں ؟‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:’’ بیٹا کیا تمھیں یہ بات معلوم نہیں ؟‘‘ محمد بن حنفیہ نے کہا: ’’نہیں ۔‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:’’سب سے افضل حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں ۔‘‘
Flag Counter