Maktaba Wahhabi

374 - 702
معلوم نہیں ہو سکی جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بیان کردہ مسائل کے خلاف ہو۔خلافتِ صدیقی میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہی مشتبہ مسائل کی وضاحت فرمایا کرتے تھے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں صحابہ کا اختلاف معروف نہیں ہے۔ [شیعہ مصنف کی ابو البَخْتری سے بیان کردہ روایت] صریح کذب ہے۔ایسے اقوال کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کرنا جائز نہیں ۔بیشک حضرت علی رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ اوراس کی کتاب کی خوب معرفت رکھتے تھے۔اس لیے آپ اہل کتاب کے معاملات کا فیصلہ تورات و انجیل کی روشنی میں کرنے کے مجاز نہ تھے۔[ بلکہ صرف قرآن کریم کے مطابق فیصلہ کرنا آپ کے لیے ناگزیر تھا۔[1]]مسلمانوں کا اجماع ہے کہ کسی کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ کتاب اللہ کوچھوڑ کر کسی دوسری شریعت کے مطابق لوگوں میں فیصلہ کرے۔اگر یہودی اورعیسائی بھی مسلمانوں کے پاس اپنے جھگڑے لے کر آئیں تو انہیں چاہیے کہ ان لوگوں کے مابین بھی کتاب اللہ یعنی قرآن کریم میں نازل کردہ احکام الٰہیہ کے مطابق فیصلہ کریں ۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿یٰٓاَیُّہَا الرَّسُوْلُ لَا یَحْزُنْکَ الَّذِیْنَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْکُفْرِ مِنَ الَّذِیْنَ قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِاَفْوَاہِہِمْ وَ لَمْ تُؤْمِنْ قُلُوْبُہُمْ ث وَ مِنَ الَّذِیْنَ ہَادُوْا ث سَمّٰعُوْنَ لِلْکَذِبِ سَمّٰعُوْنَ لِقَوْمٍ اٰخَرِیْنَ لَمْ یَاْتُوْکَ یُحَرِّفُوْنَ الْکَلِمَ مِنْ بَعْدِ مَوَاضِعِہٖ یَقُولُونَ اِنْ اُوتِیْتُمْ ہٰذَا فَخُذُوہُ وَاِنْ لَّمْ تُؤْتَوہُ فَاحْذَرُوْا وَمَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ فِتْنَتَہٗ فَلَنْ تَمْلِکَ لَہٗ مِنَ اللّٰہِ شَیْئًا اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ لَمْ یُرِدِ اللّٰہُ اَنْ یُّطَہِّرَ قُلُوْبَہُمْ لَہُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ وَّ لَہُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِیْمٌo سَمّٰعُوْنَ لِلْکَذِبِ اَکّٰلُوْنَ لِلسُّحْتِ فَاِنْ جَآؤُ وْکَ فَاحْکُمْ بَیْنَہُمْ اَوْ اَعْرِضْ عَنْہُمْ وَ اِنْ تُعْرِضْ عَنْہُمْ فَلَنْ یَّضُرُّوْکَ شَیْئًا وَّ اِنْ حَکَمْتَ فَاحْکُمْ بَیْنَہُمْ بِالْقِسْطِ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ﴾ [المائدۃ۴۱۔۴۲] ’’اے رسول!آپ ان لوگوں کے پیچھے نہ کڑھئے جو کفر میں سبقت لے جا رہے ہیں خواہ وہ ان منافقوں میں سے ہوں جو زبانی تو ایمان کا دعوی کرتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کے دل میں ایمان نہیں ۔اور یہودیوں میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو غلط باتیں سننے کے عادی ہیں اور ان لوگوں کے جاسوس ہیں جو اب تک آپ
Flag Counter