Maktaba Wahhabi

292 - 702
تو جب اس باب میں جناب ابوذر رضی اللہ عنہ دوسروں سے زیادہ جانتے تھے اس لیے امام احمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی پیروی کی۔ اس پر مستزاد یہ کہ صحیحین میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی اور ثابت ہے کہ وہ فرماتے ہیں : ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رب تعالیٰ کو اپنے قلب سے دو مرتبہ دیکھا۔‘‘[1] پھر کبھی تو امام احمد رحمہ اللہ لفظ رؤیت کو حدیث کی اتباع میں عین، قلب اور فواد کی قید کے بغیر مطلق ذکر کرتے ہیں اور کبھی مطلق رؤیت ذکر کرنے والے کے قول مستحسن قرار دیتے ہیں جو عین یا قلب کا ذکر نہیں کرتا۔ امام احمد کے اصحاب میں سے کسی ایک نے بھی ان سے رؤیت بالعین کو نقل نہیں کیا۔ خلال نے ’’کتاب السنۃ‘‘ میں امام احمد سے منقول اس قول کو ذکر کیا ہے۔ اسی طرح کسی ایک نے بھی صحیح اسناد کے ساتھ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے رؤیت بالعین کو نقل نہیں کیا۔ بلکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یا تو رؤیت مطلقہ کی روایت ثابت ہے یا پھر رؤیت بالقلب کی روایت ثابت ہے۔ امام احمد کے اصحاب میں سے ایک جماعت نے جن میں قاضی ابو یعلی اور ان کے متبعین شامل ہیں ، رؤیت تعالیٰ سے متعلق امام احمد سے تین روایات کو ذکر کیا ہے۔ ۱۔ ایک یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رب تعالیٰ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ ان لوگوں نے اسی قول کو اختیار کیا ہے۔ اسی طرح اشعری اور ایک جماعت نے بھی اسی روایت کو اختیار کیا ہے۔ البتہ ان لوگوں نے اس بارے امام احمد سے اور نہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہی ایک بھی صریح لفظ ذکر کیا ہے۔ ہاں امام احمد رحمہ اللہ سے منقول اور ثابت جو قول ہے وہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول اور ثرابت قول کی جنس سے ہے۔ ۲۔ دوسری روایت قلب کی قید کے ساتھ رؤیت کی ہے اور ۳۔ تیسری روایت مطلق ہے۔ رہی عین کی قید کے ساتھ رؤیت تو وہ نہ تو امام احمد رحمہ اللہ سے ثابت ہے اور نہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہی ثابت
Flag Counter