Maktaba Wahhabi

244 - 370
’’اللہ وہ ہے جس نے حق کے ساتھ یہ کتاب نازل کی اور میزان بھی، اور تجھے کون سی چیز آگاہ کرتی ہے، شاید کہ قیامت قریب ہو۔‘‘ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ وَالسَّمَآئَ رَفَعَہَا وَوَضَعَ الْمِیزَانَo اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِیزَانِo وَاَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِیزَانَo﴾ (الرحمن: ۷-۹) ’’اور آسمان، اس نے اسے اونچا اٹھایا اور اس نے ترازو رکھی۔ تاکہ تم ترازو میں زیادتی نہ کرو ۔ اور انصاف کے ساتھ تول سیدھا رکھو اور ترازو میں کمی مت کرو۔‘‘ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَیِّنَاتِ وَاَنْزَلْنَا مَعَہُمُ الْکِتٰبَ وَالْمِیزَانَ لِیَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ﴾ (الحدید: ۲۵) ’’بلا شبہ یقینا ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلیلوں کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور ترازو کو نازل کیا، تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں ۔‘‘ اس سے پہلے کہ ہم ثواب و عقاب کے اصوب بیان کریں یہ حقیقت بیان کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ اسلامی تربیت کے قیام کے لیے خشیت الٰہی کا ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ وہ بندے کے علانیہ اور سینے کے رازوں سے واقف ہوتا ہے۔ چاہیے وہ کم ہوں یا زیادہ ہوں ۔ نیک ہوں یا بد ہوں ۔ اللہ تعالیٰ ان اعمال کا حساب لیتا ہے۔ اس معنی کی تاکید کے لیے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ملاحظہ ہو: ﴿ وَ اِنْ تُبْدُوْا مَا فِیْٓ اَنْفُسِکُمْ اَوْ تُخْفُوْہُ یُحَاسِبْکُمْ بِہِ اللّٰہُ فَیَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآئُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآئُ وَاللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌo﴾ (البقرۃ: ۲۸۴) ’’اور اگر تم اسے ظاہر کرو جو تمھار ے دلوں میں ہے، یا اسے چھپاؤ اللہ تم سے اس کا حساب لے گا، پھر جسے چاہے گابخش دے گا اور جسے چاہے گا عذاب دے گا
Flag Counter