Maktaba Wahhabi

126 - 370
مشروبات و ماکولات جو درحقیقت شراب سے کئی گنا زیادہ خطرناک اور ضرور رساں ہیں ۔ چونکہ ان جیسی مضر اشیاء عقل کو تو نقصان پہنچاتی ہی ہیں جسمانی اور مالی طور پر بھی مضر ہوتی ہیں اور بعض اوقات زندگی کا ہی خاتمہ کر دیتی ہیں ۔ پنجم: عزت و آبرو، نسل و نسب کی حفاظت: عزت و آبرو، نسل و نسب کی حفاظت میں کیا حکمت پوشیدہ ہے؟ اسلام کی عظمت تربوی کی یہ بہت بڑی دلیل ہے کہ اس نے انسان کی حفاظت اس وقت سے کی جب وہ ابھی ماں کے پیٹ می تخلیق کے ابتدائی مراحل میں ہوتا ہے۔ چونکہ اللہ تعالیٰ نے ان مراحل میں بھی اس کے وجود کا احترام سکھایا کہ اللہ تعالیٰ خاوند بیوی کے تعلقات کو حلال کیا اور نیک بیوی اختیار کرنے کی ترغیب دی تاکہ خاندانی ڈھانچہ صالح اور محکم ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تَخَیَّرُوْا لِنُطْفِکُمْ فَاِنَّ الْعِرْقَ دَسَّاسٌ)) [1] ’’تم اپنے نطفوں کے لیے چھان پھٹک کیا کرو کیونکہ رگوں کا اثر ہوتا ہے۔‘‘ سعید بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ثَلَاثَۃٌ مِّنَ السَّعَادَۃِ: اَلْمَرْاَۃُ الصَّالِحَۃُ تَرَاہَا تُعْجِبْکَ، وَ تَغِیْبُ فَتَاْمَنْہَا عَلٰی نَفْسِہَا وَ مَالِکَ، وَ الدَّابَّۃُ تَکُوْنُ وَطِیْئَۃً (ذَلُوْلٌ سَرِیْعَۃُ السَّیْرِ) فَتَلْحَقُکَ بِاَصْحَابِکَ، وَ الدَّارُ تَکُوْنُ وَاسِعَۃً کَثِیْرَۃُ الْمَرَافِقِ، وَ ثَلَاثٌ مِنَ الشَّقَائِ اَلْمَرْاَۃُ السُّوْئُ تَرَاہَا فَتَسُؤْکَ، وَ تَحْمِلُ لِسَانَہَا عَلَیْکَ، وَ اِنْ غِبْتَ عَنْہَا لَمْ تَاْمَنْہَا عَلٰی نَفْسِہَا وَ مَالِکَ، وَ الدَّابَّۃُ تَکُوْنُ قَطُوْفًا (بَطِیْئَۃٌ) فَاِنْ ضَرَبْتَہَا اَتْعَبَتْکَ، وَ اِنْ ترَکْتَہَا لَمْ تَلْحَقْکَ باِصْحَابکَ، وَ الدَّارُ تَکُوْنُ ضَیِّقَۃً قَلِیْلَۃُ الْمَرَافِقِ)) [2]
Flag Counter