مسلمان محفوظ رہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو مومن کون ہے؟ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن وہ ہے جسے اہل ایمان ان کا جانوں اور ان کے اموال میں امانت دار سمجھیں اور مہاجر وہ ہوتا ہے جو بداخلاقی کو ترک کر دے۔ پس تو اس عیب سے دُور ہو جا۔‘‘
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوْقٌ وَ قِتَالُہٗ کُفْرٌ)) [1]
’’مسلمانوں کو گالی دینا فسق ہے اور اس کے خلاف قتال کرنا کفر ہے۔‘‘
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اِنَّ مِنْ اَکْبَرِ الْکَبَائِرِ اَنْ یَلْعَنَ الرَّجُلَ وَالِدَیْہِ، قِیْلَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَ کَیْفَ یَلْعَنُ الرَّجُلُ وَالِدَیْہِ؟ قَالَ: یَسُبُّ اَبَا الرَّجُلِ فَیَسُبُّ اَبَاہُ وَ یَسُبُّ اُمَّہٗ فَیَسُبُّ اُمَّہٗ))[2]
’’بے شک ایک بڑا گناہ یہ بھی ہے کہ کوئی آدمی اپنے والدین پر لعنت کرے۔ پوچھا گیا کوئی آدمی اپنے والدین پر کیسے لعنت کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ دوسرے آدمی کے باپ کو گالی دیتا ہے تو مدمقابل اس کے باپ کو گالی دیتا ہے وہ کسی کی ماں کو گالی دیتا ہے تو مدمقابل اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔‘‘
زبان کی حفاظت:
ایمان کا جزو ہے۔ اس لیے کہ مسلمانوں کو عزت و آبرو سے کھلواڑ کبیرہ گناہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿ وَالَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ یَاْتُوا بِاَرْبَعَۃِ شُہَدَائَ
|