دوسری فصل:
اخلاق اسلامی کی بناوٹ و ماہیت و حقیقت کیا ہے؟اخلاق اسلامیہ کی ماہیت کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم پہلے اس کی تعریف، خصائص، اس کے مزاج، اس کے معیار اور اس کی غرض و غایت کو سمجھیں ۔(اول) اخلاق کی لغوی تعریف:اَخْلَاق کا واحد خُلُق ہے تو لغوی، اصطلاحی اور اس کی فلسفیانہ تعریف یوں کی جا سکتی ہے:لغوی اعتبار سے خلق کی تعریف:القاموس المحیط میں الخلق کے معانی سجیۃ، طبیعۃ، مروء ۃ اور دین کے آتے ہیں ۔اصطلاح میں انسان کی باطنی صفات کی علامت کو کہتے ہیں جو اپنے اندر اوصاف اور معانی و مفاہیم خصوصی رکھتا ہو۔ وہ چاہے اچھا ہو یا برا ہو۔(دوم) اہل فلسفہ کے نزدیک اخلاق کیا ہے؟اخلاق کی تعریف کے لیے اہل فلسفہ کی متعدد آراء ہیں :[1]یونانی فلاسفہ کے ہاں اخلاق کی تعریفات:[2]اجتماعی پہلو کے اعتبار سے:اخلاق ایک ایسا وضعی علم ہے جو درحقیقت ہر زمان و مکان میں انسان کردار کے ساتھ مربوط ہوتا ہے اور یہ کوئی معیاری اور مثالی علم نہیں کہ وہ انسانی کی ہر اونچ نیچ کی جانچ پڑتال