Maktaba Wahhabi

62 - 370
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ثَلَاثٌ مَنْ کُنَّ فِیہِ وَجَدَ بِہِنَّ حَلَاوَۃَ الْإِیمَانِ مَنْ کَانَ اللّٰہُ وَرَسُولُہٗ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِمَّا سِوَاہُمَا وَأَنْ یُّحِبَّ الْمَرْئَ لَا یُحِبُّہٗ إِلَّا لِلّٰہِ وَأَنْ یَّکْرَہَ أَنْ یَّعُودَ فِی الْکُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَہُ اللّٰہُ مِنْہُ کَمَا یَکْرَہُ أَنْ یُّقْذَفَ فِی النَّارِ۔)) ’’تین (خوبیاں ) جس شخص میں ہوں گی وہ ایمان کی مٹھاس پا لے گا۔ (۱) یہ کہ اللہ اور اس کا رسول دیگر سب سے زیادہ محبوب ہوں ۔ (۲) یہ کہ کوئی آدمی اپنے بھائی سے صرف اللہ کی رضاء کے لیے محبت کرے۔ (۳) اور یہ کہ وہ کفر میں لوٹنے سے اسی طرح نفرت کرے جس طرح وہ جہنم میں پھینکے جانے سے نفرت کرتا ہے۔‘‘ [1] دوم:… سلوک و کردار کی مناسبت سے۔ [2] اسلامی اخلاق کے معیار کا دوسرا وصف اور ستون سلوک و کردار ہے۔ جو اخلاق کی طبیعت کو محدود کرتا ہے اور اسلامی اخلاق کو دیگر ادیان و نظام سے الگ پہچان عطاء کرتا ہے۔ خصوصاً اخلاقی واجبات اور ان پر عمل کی کیفیت کا دائرہ مختص کرتا ہے۔ اس اخلاقی واجب کا تعارف ہم اس کے خصائص اور اس پر عمل کرنے کی شروط درج ذیل سطور میں بالتفصیل بیان کریں گے۔ واجب اخلاق کی خصوصیات: واجب خلقی التزامخ عمل اور موافقت میں عدل کے ساتھ دوسروں سے متمیّز ہے۔ جس کی تفصیل درجِ ذیل ہے:
Flag Counter