Maktaba Wahhabi

373 - 370
نویں فصل: اسلام میں معاملہ کرنے کے دوران اخلاق کی اہمیت و فضیلت سابقہ صفحات میں آٹھ فصول پر مشتمل مکارم اخلاق کے موضوع پر بحث کی گئی ہے۔ اب ہم چاہتے ہیں کہ اس بحث میں بیان کردہ نکات کو انسان کی عملی زندگی پر پرکھیں اور یہ خلاصہ ہم تین مباحث میں تحریر کریں گے: (۱)… انسان کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ خلق تعامل کی وضاحت (۲)… انسان کا اپنی ذات کے ساتھ خلق تعامل کی وضاحت (۳)… انسان کا دوسروں کے ساتھ خلق تعامل کی وضاحت خالق کے ساتھ خلق تعامل کی ضرورت کیوں ہے؟ ڈاکٹر عبداللہ رحیلی لکھتے ہیں : انسان پر مطلق طور پر اللہ تعالیٰ کا حق سب حقوق سے عظیم ہے اور خالق حقیقی کے ساتھ ادب سے پیش آنا سب واجبات سے بڑا واجب ہے۔ کیونکہ تمام کائنات کی ملکیت میں اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں اور اس کے علاوہ سب کچھ مخلوق ہے اس لیے مخلوق کا حق اللہ کے حقوق کے برابر نہیں ہو سکتا اور نہ انسان کا اپنے خالق کے ساتھ ادب سے پیش آنا اور کسی مخلوق کے ساتھ ادب کے برابر ہو سکتا ہے۔[1] اس بنیاد پر یہ تعلق اللہ تعالیٰ کی خالص توحید عبودیت اور اطاعت تامہ میں بندے پر واجب ہے اور یہ واجب اللہ تعالیٰ کا حق مطلق ہے اور ایک مسلمان کے اخلاق اور اس کی سعادت کے لیے لامحدود ہے۔ خصوصاً انسان کے نفسیاتی عوارض جن کا سبب اس کی باطنی کشمکش ہوتی ہے اور جو امن و سلامتی کے فقدان سے اسے لاحق ہوتے ہیں ان کا علاج اللہ تعالیٰ کی توحید ذات سے ممکن ہے جو ذات انسان کے اللہ تعالیٰ کی اعلیٰ و اکمل ذات کے ساتھ
Flag Counter