Maktaba Wahhabi

330 - 370
’’اور عہد کو پورا کرو، بے شک عہد کا سوال ہوگا۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَ اَوْفُوْا بِعَہْدِ اللّٰہِ اِذَا عٰہَدْتُّمْ﴾ (النحل: ۹۱) ’’اور اللہ کا عہد پورا کرو جب آپس میں عہد کرو۔‘‘ ﴿ یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ﴾ (المائدۃ: ۱) ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! عہد پورے کرو۔ ‘‘ ایفائے عہد متقین اہل ایمان کا وصف ہونے کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْہَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَ لٰکِنَّ الْبِرَّمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَ الْکِتٰبِ وَالنَّبِیّٖنَ وَ اٰتَی الْمَالَ عَلٰی حُبِّہٖ ذَوِی الْقُرْبٰی وَ الْیَتٰمٰی وَ الْمَسٰکِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ وَ السَّآئِلِیْنَ وَ فِی الرِّقَابِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَی الزَّکٰوۃَ وَ الْمُوْفُوْنَ بِعَہْدِہِمْ اِذَا عٰہَدُوْا وَ الصّٰبِرِیْنَ فِی الْبَاْسَآئِ وَ الضَّرَّآئِ وَ حِیْنَ الْبَاْسِ اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُتَّقُوْنَo﴾ (البقرۃ: ۱۷۷) ’’نیکی یہ نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیرو اور لیکن اصل نیکی اس کی ہے جو اللہ اور یوم آخرت اور فرشتوں اور کتاب اور نبیوں پر ایمان لائے اور مال دے اس کی محبت کے باوجود قرابت والوں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافر اور مانگنے والوں کو اور گردنیں چھڑانے میں ۔ اور نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور جو اپنا عہد پورا کرنے والے ہیں جب عہد کریں اور خصوصاً جو تنگ دستی اور تکلیف میں اور لڑائی کے وقت صبر کرنے والے ہیں ، یہی لوگ ہیں جنھوں نے سچ کہا اور یہی بچنے والے ہیں ۔‘‘ ایفائے عہد کی فضیلت:
Flag Counter