Maktaba Wahhabi

128 - 370
نافرمان لوگ ہیں ۔‘‘ اور اللہ سبحانہ نے فرمایا: ﴿ اِِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ وَلَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌo یَوْمَ تَشْہَدُ عَلَیْہِمْ اَلْسِنَتُہُمْ وَاَیْدِیْہِمْ وَاَرْجُلُہُمْ بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَo﴾ (النور: ۲۳-۲۴) ’’بے شک وہ لوگ جو پاک دامن، بے خبر مومن عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں وہ دنیا اور آخرت میں لعنت کیے گئے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔ جس دن ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤ ں ان کے خلاف اس کی شہادت دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے۔‘‘ آپ غور کریں جو شخص کسی پاک دامن بے گناہ عورت پر زنا کی تہمت لگائے شریعت اس شخص کی کتنی سخت سزا مقرر کی ہے اور جیسا کہ کوئی قوم اپنے معاشرے کو ایسے لوگوں سے پاک کر دیتی ہے جو اس کے ساتھ خیانت کرے یا اس کے راز دوسروں تک پہنچائے تو وہ اسے قتل کر دیتی ہے۔ اسی طرح اسلام امت اور قوم کی بنیاد خاندان کی حفاظت کے لیے ایسے احکامات مقرر کیے ہیں جو مختلف خاندانوں سے مل کر بننے والے معاشرے کو محفوظ اور مضبوط بناتے ہیں ۔ فکری تربیت میں شریعت کے اثرات: اسلامی تربیت کی بنیاد میں سے اسلامی شریعت ایک عظیم بنیاد ہے۔ چنانچہ وہ قرآن کے وسیع معانی کے مطابق عقیدہ، عبادت، انسانی زندگی اور اس کے سبھی تعلقات و معاملات کو منظم کرنے کی وضاحت کرتی ہے۔ ۱:… چونکہ یہ فکری اساس ہے جو ایک مسلمان کے لیے ایک متکامل منطقی تصویر پیش کرتی ہے۔ تاکہ وہ کائنات اور تمام موجودات سے اپنے تعلقات کو سمجھ لے اور تاکہ وہ اپنا مبدا، اپنی قدر و قیمت اور اپنا انجام پہچان لے اور اپنی ذمہ داریوں اور اپنے مقاصد کو بخوبی
Flag Counter