Maktaba Wahhabi

129 - 370
جان لے اور شریعت اس طریقے سے ایک مسلمان کی عقل و فکر کو ایک خصوصی سانحے میں ڈھالتی ہے۔ وہ اس کی طاقت سے زیادہ عطا کرنے پر اسے قادر بناتی ہے اور اس کی امیدیں اس کے امکانات سے بہت زیادہ بڑھا دیتی ہے اور اس کے احساسات سے اس کی فکری صلاحیت کو بہت بڑھا دیتی ہے۔ ۲:… اسلامی شریعت مسلمانوں کے لیے ایسے قواعد اور کردار کا ایک ایسا نظام پیش کرتی ہے جو اس کی زندگی کو تدقیق، تنظیم، امانت، اخلاق، رفیع اور اس کے ہر عمل سے پہلے یا جس عمل کا وہ ارادہ کرتا ہے اس پر عمل سے پہلے اسے سوچ مہیا کرتی ہے۔ یعنی ارادے کو نافذ کرنے سے پہلے اسے ایک عزم صمیم دیتی ہے اور یہ چیز مسلمان میں ایک عظیم اور مفید عادت کی تربیت کرتی ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ ہر عمل سے پہلے سوچ و بچار کرتا ہے اور اس کا عمل، نتیجہ خیز محکم اور متمر بن جاتا ہے۔ ۳:… اسلامی شریعت تہذیب و تمدن اور اعلیٰ ثقافت سے لیس ہمیشہ ترقی یافتہ نسل تیار کرتی ہے۔ کیونکہ قرآن کی سب سے پہلے نازل ہونے والی آیات میں اسلامی شریعت لکھنے پڑھنے کی دعوت دی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَo خَلَقَ الْاِِنسَانَ مِنْ عَلَقٍo اقْرَاْ وَرَبُّکَ الْاَکْرَمُo الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِo عَلَّمَ الْاِِنسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْo﴾ (العلق: ۱-۵) ’’اپنے رب کے نام سے پڑھ جس نے پیدا کیا۔ اس نے انسان کو ایک جمے ہوئے خون سے پیدا کیا۔ پڑھ اور تیرا رب ہی سب سے زیادہ کرم والا ہے۔ وہ جس نے قلم کے ساتھ سکھایا۔ اس نے انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ ‘‘ اسی طرح قرآن نے دین کی فہم اور علم شریعت کے صول کی ترغیب دی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ کُلِّ فِرْقَۃٍ مِّنْہُمْ طَآئِفَۃٌ لِّیَتَفَقَّہُوْا فِی الدِّیْنِ وَ
Flag Counter