Maktaba Wahhabi

218 - 370
جونہی چٹان پر مارا تو وہ بھربھری مٹی میں تبدیل ہو گئی۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کی مثال: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((بُعِثْتُ بِالرَّحْمَۃِ)) [1] ’’میں رحمت کے ساتھ مبعوث کیا گیا ہوں ۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی طرح ہے: ﴿ وَ مَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْنَo﴾ (الانبیاء: ۱۰۷) ’’اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر جہانوں پر رحم کرتے ہوئے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیوانات پر رحم دلی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ اللّٰہَ کَتَبَ الْاِحْسَانَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ فَاِذَا قَتَلْتُمْ فَاَحْسِنُوا الْقِتْلَۃَ وَاِذَا ذَبَحْتُمْ فَاَحْسِنُوا الذَّبْحَۃَ وَلْیُحِدَّ اَحَدُکُمْ شَفْرَتَہٗ فَلْیُرِحْ ذَبِیحَتَہٗ))[2] ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کے ساتھ احسان فرض کر دیا۔ جب تم دشمن کو قتل کرو تو اچھے طریقے سے قتل کرو اور جب تم جانور ذبح کرو تو احسان کر کے ذبح کرو۔ تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ اپنی چھری کو خوب تیز کر لے اور اپنے ذبیحہ جانور کو آرام پہنچائے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت: سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
Flag Counter