Maktaba Wahhabi

245 - 370
اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَ ہُوَ اللّٰہُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ فِی الْاَرْضِ یَعْلَمُ سِرَّکُمْ وَ جَہْرَکُمْ وَ یَعْلَمُ مَا تَکْسِبُوْنَo﴾ (الانعام: ۳) ’’اور آسمانوں میں اور زمین میں وہی اللہ ہے، تمھارے چھپے اور تمھارے کھلے کو جانتا ہے اور جانتا ہے جو تم کماتے ہو۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًا یَّرَہٗo وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗo﴾ (الزلزال: ۷-۸) ’’تو جو شخص ایک ذرہ برابر نیکی کرے گا اسے دیکھ لے گا۔ اور جو شخص ایک ذرہ برابر برائی کرے گا اسے دیکھ لے گا۔‘‘ اللہ تعالیٰ کی خشیت اسلامی تربیت کے لیے اساس ہے۔ جو اسلامی اخلاق سے پھوٹتی ہے اور یہ نظام الٰہی ہے جس کی اتباع واجب ہے۔ خصوصاً جب مذکورہ اخلاق طبیعت انسانی کے موافق ہوں اور روح انسانی میں تقدس کا عنصر راسخ ہے جس کا راز اس کا خالق حقیق بخوبی جانتا ہے اور یہی چیز اسلامی اخلاق کی اتباع و التزام دلوں میں راسخ کرتی ہے اور جس کی تاثیر سب عوامل سے زیادہ گہری اور زیادہ مقبول ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے نظام عظیم کی اطاعت پر بندے کو آمادہ کرنے کا بنیادی سبب ہے۔[1] لیکن جو لوگ نظام الٰہی کے مخالف ہیں اور اس کے صراط مستقیم کے عیوب بیان کرتے ہیں جیسے منافقین اور بداخلاق و بدکردار لوگ تو ان کا انجام واضح خسارہ ہے۔[2] اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
Flag Counter