Maktaba Wahhabi

134 - 370
پاتا ہے جو دین کے اصل منبع سے پھوٹتی ہیں اور ایسی آوازوں سے تربیت حاصل کرتا ہے جو مؤذنوں اور مساجد کے منبروں سے اٹھتی ہیں اور ریڈیو اور ٹیلی وژن سے نشر ہوتی ہیں اور اس کا ماحول اسے جب اسلامی تربیت مہیا کرتا ہے تو اس کی نگاہ صرف نیکی پر پڑتی ہے اور اس کے کانوں سے کوئی ایسی آواز نہیں ٹکراتی جو خلاف اسلام ہو یا اللہ کے غضب کی باعث ہو اور اس کے دل میں معصیت کا خیال بھی نہیں آتا۔ جب تک اسلامی حکومت کی ہیبت نیز مسلم معاشرے کی ہیبت اسے معصیت کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتیں ۔ جب وہ معصیت کا ارتکاب کر لے وہ اسے چھپاتا ہے اور نادم ہوتا ہے اور اللہ کے حضور توبہ کرتا ہے اور دوبارہ راہ مستقیم پر گامزن ہو جاتا ہے اور اگر اس نے اپنے گناہ کو ظاہر نہ کیا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے۔ پھر وہ اس گناہ سے دور ہو جاتا ہے۔ اس طرح ہم دیکھتے ہیں کہ اسلامی شریعت تین طریقوں سے لوگوں کی تربیت کرتی ہے: ۱۔ نفسیاتی تربوی اسلوب:… جو نفس کے اندر سے اٹھتا ہے اس کا محرک خوف الٰہی اور اس کی محبت ہے اور اس کی شریعت پر عمل اس کے غضب، عذاب سے بچاؤ اور اس کے ثواب کی رغبت میں کیا جاتا ہے اور اس اسلوب کا انگارہ بعض لوگوں کے ہاں بجھا ہوا ہوتا ہے یا جس کے دل میں ایمان پختہ نہ ہو وہ اسے مکمل طور پر گم کر دیتا ہے۔ تو پھر اسے اس کا نفس اسلام کے شعائر سے عبث پر ابھارتا ہے اور اسے حرام اموال یا حرام طریقے سے شہوات پرستی کی لالچ دلاتا ہے۔ چونکہ اس کے دل میں مرض نفاق ہوتا ہے تو شریعت ایسے شخص پر شرعی حدود نافذ کر کے اس کی تربیت کرتی ہے۔ ۲۔ اجتماعی طور پر:… خیر خواہی اور باہمی طور پر حق کی وصیت اور صبر کی وصیت ہر کوئی دوسرے کو کرتا ہے تو ایک غیرت مند معاشرہ جو اللہ کی شریعت کا پابند ہوتا ہے۔ وہ کسی برائی کو سننے نہیں دیتا اور نہ کسی اصول اسلام کو چھوڑنے پر چشم پوشی کرتا ہے۔ جیسے نماز، زکوٰۃ، روزہ اور جہاد وغیرہ بلکہ اسلامی معاشرہ غافل کو غفلت دور کرنے کا حکم دیتا ہے بلکہ اسے اس کی غفلت سے فوراً بیدار کرتا ہے تاکہ وہ اپنا یا اپنی اولاد کی تربیت میں معاون بن جائے۔
Flag Counter