Maktaba Wahhabi

92 - 214
أنبأ سفیان بن عیینۃ عن عمرو بن دینارعن ابن عباس فی قولہ عز وجل﴿ وَ شَاوِرْھُمْ فِی الْاَمْر﴾ قال أبو بکر وعمر رضی اللّٰہ عنھما۔‘‘[1] ’’ہمیں أبو جعفر محمدبن أحمد بغدادی نے خبر دی ہے‘ انہوں نے کہا ہمیں یحی بن أیوب علاف نے مصر میں بیان کیا ہے‘ انہوں نے کہاہمیں سعید بن أبی مریم نے بیان کیا ہے‘ انہوں نے کہا ہمیں سفیان بن عیینہ نے عمرو بن دینار سے خبر دی ہے‘ وہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ارشاد’’اور ان سے معاملے میں مشورہ کریں ‘‘ کے بارے میں فرمایا: کہ جن صحابہ رضی اللہ عنہم سے مشورہ کرنے کا آپ کو حکم دیا گیا‘ وہ حضرت أبوبکر و عمر رضی اللہ عنہما ہیں ۔‘‘ امام حاکم رحمہ اللہ اس روایت کو بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں : ’’ھذا الحدیث صحیح علی شرط الشیخین ولم یخرجاہ۔‘‘[2] ’’یہ حدیث شیخین کی شرائط کے مطابق ہے اگرچہ انہوں نے اس کو نہیں بیان کیا ہے۔‘‘ امام ذہبی رحمہ اللہ اس روایت کی ا ستنادی حیثیت کے بارے میں فرماتے ہیں : ’’علی شرط البخاری و مسلم۔‘‘[3] ’’بخاری اور مسلم کی شرائط کے مطابق ہے۔‘‘ ا سی طرح ایک اور روایت کے الفاظ ہیں : ’’حدثنی أبوبکر بن محمد بن عبد الحمید ثنا محمد بن زکریا ثنا ابن عائشۃ حدثنی أبی عن عمہ عن ربیعۃ بن أبی عبد الرحمن عن سعید بن المسیب قال: کان أبو بکر الصدیق رضی اللّٰہ عنہ من النبی صلي اللّٰه عليه وسلم مکان الوزیر فکان یشاورہ فی جمیع الأمور۔‘‘[4] ’’مجھ سے أبو بکر بن محمد بن عبد الحمید نے بیان کیا‘ انہوں نے کہاہم سے محمد بن زکریا نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا ہم سے ابن عائشہ نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا مجھے میرے والد نے اپنے چچا سے بیان کیاہے اور وہ ربیعہ بن أبی عبد الرحمن سے اور وہ سعید بن مسیب سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مشیر کے مقام فائز تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے تقریباً تمام معاملات میں مشورہ کیا کرتے تھے۔‘‘ اس روایت کے بارے میں امام ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’فی رواتہ مجھول۔‘‘[5] ’’ اس کے بعض راوی مجہول ہیں ۔‘‘ اللہ کے ر سول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کئی ایک اجتماعی اجتہادات وقوع پذیر ہوئے ۔ ان پر ہم اس مقالے کے چوتھے باب میں بالتفصیل روشنی ڈالیں گے ۔ ذیل میں ہم ان اجتہادات کا ایک سر سری جائزہ پیش کر رہے ہیں : ٭ طریقہ أذان کے بارے صحابہ رضی اللہ عنہم سے مشاورت ٭ لکڑی کا منبر بنوانے کے بارے صحابہ رضی اللہ عنہم سے مشورہ
Flag Counter