Maktaba Wahhabi

عصر حاضر میں اجتماعی اجتہاد جلد 1

مؤلف: حافظ محمد زبیر

ناشر: شیخ زایداسلامک سنٹر ،پنجاب یونیورسٹی ،لاہور

سال شائع: 2010

ہے۔کیمرہ کی تصویر کہ جس میں اللہ کی تخلیق کو بعینہ کسی کاغذ یا پردہ سکرین پر منتقل کر دیا جاتا ہے‘ وہ بھی اس تصویر میں داخل ہے یا نہیں کہ جس کی حرمت احادیث مبارکہ میں آئی ہے‘ یہ اجتہاد کامیدان ہے۔ اس مسئلے میں ا سی عالم کا اجتہاد معتبر ہو گا جو کیمرے اور ہاتھ کی بنائی ہوئی تصویر میں فرق کو جدید سائن سی علوم کی روشنی میں سمجھتا ہو۔ہمارے ہاں غلطی یہ ہوئی کہ عربی زبان میں کیمرے کی تصویر کے لیے بھی تصویر کالفظ ا ستعما ل کیاجانے لگا جس سے علماء کو یہ مغالطہ پیدا ہوا کہ شاید احادیث میں کیمرے کی تصویر کی حرمت وارد ہوئی ہے۔ اس کی مثال یوں سمجھیں کہ اگر آج آئینے میں نظر آنے والے عکس کا نام عربی زبان میں تصویر رکھ لیا جائے اور اس عکس پر تصویر کے لفظ کا اطلاق ہونے لگے ‘ اب کچھ عرصے بعد علماء کی ایک جماعت صرف اس بنیاد پر کہ عربی میں آئینے کے عکس کو بھی تصویر کہا جاتا ہے ‘ اس کو حرام قرار دیں تو کوئی بھی صاحب عقل اس کوایک در ست طرز عمل قرار نہیں دے گا۔ڈاکٹر یو سف قرضاوی حفظہ اللہ لکھتے ہیں : ’’علی المجتھد أن یکون ملماً بثقافۃ عصرہ‘حتی لا یعیش منعزلاً عن المجتمع الذی یعیش فیہ ویجتھد لہ‘ ویتعامل مع أھلہ۔ومن ثقافۃ عصرنا الیوم: أن یعرف قدراً من علوم النفس والتربیۃ والاجتماع والاقتصاد والتاریخ وال سیا سۃ والقوانین الدولیۃ ونحوھا من الدرا سات الإن سانیۃ‘ التی تکشف لہ الواقع الذی یعایشہ ویعاملہ۔‘‘[1] ’’مجتہد کے لیے یہ بھی لازم ہے کہ وہ اپنے زمانے کی ثقافت سے واقف ہواور اس کا معاملہ ایسا نہ ہو کہ جس معاشرے کے مسائل کے لیے وہ اجتہاد کر رہا ہو وہ اس سے کہیں علیحدہ بیٹھا اپنی زندگی گزار رہا ہو۔ہماری آج کل کی ثقافت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ایک مجتہد نفسیات‘ علوم تربیت‘ سماجی علوم‘ معاشیات‘ تاریخ ‘ علم سیا ست اور ملکی قوانین وغیر ہ جی سے انسانی تجرباتی علوم سے آگاہ ہوکیونکہ یہ تمام علوم ایسے ہیں جو ایک مجتہد کے لیے اس مسئلے اور واقعے کو اچھی طرح کھولتے ہیں کہ جس میں وہ اجتہاد کر رہا ہوتا ہے۔‘‘ ا سی طرح اسلامی بینکاری کے بارے میں فتوی دیتے وقت ایک عالم کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ بینکوں کی تاریخ کیاہے‘ بینک کیسے کام کرتا ہے ‘ اس کے اہداف و مقاصد کیا ہیں وغیرہ ۔ہمارے نزدیک جدید مسائل میں نصف اجتہاد’فقہ الواقع‘ کے علم کا نام ہے۔ پس آدھا اجتہاد قرآن و سنت سے کسی حکم کا اخذ کرنا ہے اور باقی اجتہاد یہ ہے کہ اس حکم کا کسی واقعے یا حادثے پر اطلاق کیسے کیا جائے۔ قرآن و سنت سے مستنبط شدہ احکام کی تطبیق اس وقت تک کسی زیر بحث مسئلے میں در ست نہیں ہو گی جب تک کہ ایک مجتہد کی اس سے متعلق جمیع پہلوؤں پرگہری نظر نہ ہو۔ اجتہاد کا دائرہ کار اجتہاد کے دائرہ کار پر ہم مختلف پہلوؤں کے اعتبار سے غور کر سکتے ہیں ۔ذیل میں ہم اجتہاد کے دائرہ کار کومنصوص اورغیر منصوص مسائل کے تناظر میں بیان کریں گے۔ نصوص میں اجتہاد کا دائرہ کار قرآن و سنت کی نصوص چار قسم پر ہیں : پہلی قسم ان نصوص کی ہے جو قطعی الثبوت و قطعی الدلالۃ ہیں ۔قطعی الثبوت نصوص میں قرآن مجید‘ خبر متواتر اور ایسی خبر واحد شامل ہے کہ جس کو تلقی بالقبول حاصل ہو جیساکہ صحیحین کی روایات ہیں ‘جبکہ عام اخبار آحاد ظنی الثبوت ہیں ۔ اگر کوئی نص قطعی الثبوت ہو اور اس کا معنی بھی قطعی ہو تو اس میں اجتہادکی گنجائش نہیں ہے۔ کسی نص کے قطعی الدلالۃ ہونے کی صورت یہ ہے کہ اس نص کے مفہوم پر علماء کا اجماع منعقد ہو گیا ہو یا وہ ضروریات دین سے متعلق ہو۔ڈاکٹر وہبہ الزحیلی حفظہ اللہ لکھتے ہیں : ’’أما مالا یجوز الاجتھاد فیہ: فھو الأحکام المعلومۃ من الدین بالضرورۃ والبداھۃ‘ أو التی تثبت
x
صفحہعنوان
1باب اول انفرادی اجتہاداور اس کا تعارف
3فصل اول انفرادی اجتہادکی لغوی و اصطلاحی تعریف اور اقسام
4لغوی مفہوم
8اجتہاد کااصطلاحی معنی
9اجتہاد کی پہلی تعریف
12اجتہاد کی دو سری تعریف
14اجتہاد کی تیسری تعریف
15اجتہاد کی چوتھی تعریف
18اجتہاد کی پانچویں تعریف
21اجتہاد کی چھٹی تعریف
22اجتہاد کی ساتویں تعریف
22اجتہاد کی آٹھویں تعریف
23اجتہاد کی نویں تعریف
26اجتہاد کی د سویں تعریف
26اجتہاد کی گیارہویں تعریف
27اجتہاد کی بارہویں تعریف
28اجتہادکی مختلف تعریفوں کا ایک تجزیاتی مطالعہ
31اجتہاد کی أقسام
31پہلی تقسیم
31دو سری تقسیم
32تیسری تقسیم
33چوتھی تقسیم
33پانچویں تقسیم
34چھٹی تقسیم
34ساتویں تقسیم
34آٹھویں تقسیم
35نویں تقسیم
35د سویں تقسیم
36گیارہویں تقسیم
36بارہویں تقسیم
38فصل دوم انفرادی اجتہاد کی شرائط‘ دائرہ کار اور شرعی حیثیت
40اجتہاد کی شرائط
40پہلی شرط
40دو سری شرط
41تیسری شرط
41چوتھی شرط
42پانچویں شرط
43ساتویں شرط
44آٹھویں شرط
45نویں شرط
46د سویں شرط
46گیارہویں شرط
47بارہویں شرط
48اجتہاد کا دائرہ کار
48نصوص میں اجتہاد کا دائرہ کار
51نصوص کی موجودگی میں اجتہاد
59غیر منصوص مسائل میں اجتہاد
60مجمع علیہ مسائل کے خلاف اجتہاد
61قطعی الدلالۃوقطعی الثبوت نصوص کی تطبیق میں اجتہاد
63اجتہادکا حقیقی دائرہ کار
64اجتہاد کا شرعی حکم
65غیر منصوص مسائل میں اجتہاد کی شرعی حیثیت
67مختلف حالات و اشخاص کے اعتبار سے اجتہاد کا شرعی حکم
68صحت وبطلان کے اعتبار سے اجتہاد کا حکم
72باب دوم اجتماعی اجتہاد کا مفہوم‘ دائرہ کار اور محرکات
74فصل أول اجتماعی اجتہاد کا مفہوم اورشرعی بنیاد یں
75’اجتماعی اجتہاد‘ کی لغوی تعریف
77’اجتماعی اجتہاد‘کی اصطلاحی تعریف
77پہلی تعریف
81دو سری تعریف
83تیسری تعریف
84چوتھی تعریف
85پانچویں تعریف
86چھٹی تعریف
87ساتویں تعریف
88آٹھویں تعریف
88نویں تعریف
89د سویں تعریف
90اجتماعی اجتہاد کی مشروعیت کے دلائل
98فصل دوم اجتماعی اجتہاد کی حدود اور دائرہ کار
99زیر بحث مسئلہ کے اعتبار سے اجتماعی اجتہاد کا دائرہ کار
99جدید مسائل میں اجتماعی اجتہاد
100فقہی اقوال میں ترجیح کے لیے اجتماعی اجتہاد
101متغیرات میں اجتماعی اجتہاد
102مصلحت کے تغیرمیں اجتماعی اجتہاد
103ز مان و مکان کے تغیر میں اجتماعی اجتہاد
104عرف کے تغیر میں اجتماعی اجتہاد
105عمومی مسائل میں اجتماعی اجتہاد
106قانون سازی میں اجتماعی اجتہاد
107سیا سی ‘ انتظامی‘ ثقافتی اور اجتماعی أمور میں اجتماعی اجتہاد
108عدالتی فیصلوں میں اجتماعی اجتہاد
109اقتصادی و طبی أمور میں اجتماعی اجتہاد
110منصوص اور مجمع علیہ مسائل میں اجتماعی اجتہاد
111قطعی الثبوت و قطعی الدلالۃ نصوص کی تطبیق میں اجتماعی اجتہاد
112ظنی الدلالۃ مسائل میں اجتماعی اجتہاد
113غیر منصوص مسائل میں اجتماعی اجتہاد
114اعتقادی مسائل میں اجتماعی اجتہاد
114أصول فقہ کے قواعد أصولیہ میں اجتماعی اجتہاد
115مجتہدین کے اعتبار سے اجتماعی اجتہاد کا دائرہ کار
121فصل سوم دور حاضر میں اجتماعی اجتہاد کے محرکات
123علمی و فکری وحدت
124مذہبی و گروہی تعصب میں کمی
125فقہ الواقع کا صحیح علم نہ ہونا
126و سائل حمل و نقل کا ارتقاء
127انفرادی اجتہاد کے منفی نتائج کا سدباب
128جدید مسائل کا پیچیدہ ہونا
129مجتہد مطلق کے حصول میں إبعاد
130اجتماعی اسلامی فقہ کا حصول
131سلف صالحین کے طریقے کی اتباع
131قانون سازی میں معاونت
132عوامی مسائل میں اجتماعی اجتہاد
134إجماع کا حصول
137شوری کے قرآنی حکم کی تعمیل
138حکم شرعی کی تلاش میں صحیح تر رائے کا حصول
139علوم میں تخصص اور و سعت
141فقہ اسلامی کی تدوین نو
141مختلف فقہی مکاتب فکر کا باہم ربط و تعلق
142تلفیق وجمع بین المذاہب
143اسلامی ان سائیکلو پیڈیاز کی تیاری
144باب سوم اجتماعی اجتہاد اور اس کی شرعی حیثیت
146فصل اول اجتماعی اجتہاد اور قانون سازی
147تقنین کا لغوی معنی و مفہوم
147اصطلاحی معنی و مفہوم
148جمع و تبویب
149ترتیب و ترقیم
149اختصار و وضاحت
149حکمیہ انداز میں ڈھالنا
149تنفیذ
149تدوین و تقنین میں فرق
151تدوین و تقنین کے مراحل
151پہلا مرحلہ
151دو سرا مرحلہ
152تیسرا مرحلہ
152چوتھا مرحلہ
153پانچواں مرحلہ
153راجح فقہی مسلک کی قانون سازی کے دواعی و محرکات
154شرعی احکام کی قانون سازی کے محا سن
155شرعی احکام کی قانون سازی کے عیوب
156فقہی قانون سازی کی کوششوں کا ایک مختصر تاریخی جائزہ
156مؤطاامام مالک رحمہ اللہ کی تنفیذ
160فتاوی عالمگیری کی تالیف
160مجلہ أحکام عدلیہ کی تنفیذ
161دور جدید میں فقہی قانون سازی کی تاریخ
161مصر میں قانون سازی کی تاریخ
168سعودی عرب میں قانون سازی کی تاریخ
171پاکستان میں قانون سازی کی تاریخ
177فصل دوم اجتماعی اجتہاد کی شرعی حیثیت اور تنفیذ
178تدوین و تقنین فقہ کے بارے مذاہب أربعہ کا نقطہ نظر
179مذہب مالکی
181مذہب شافعی
182مذہب حنبلی
183مذہب حنفی
184معاصر علماء کا تقنین کے بارے نقطہ نظر
186مانعین کے دلائل
186پہلی دلیل
187دو سری دلیل
188تیسری دلیل
189چوتھی دلیل
191پانچویں دلیل
192چھٹی دلیل
193ساتویں دلیل
197تقنین کے خلاف بعض تجرباتی‘ مشاہداتی اور عقلی دلائل و اعتراضات
197پہلی دلیل
197دو سری دلیل
198تیسری دلیل
199چوتھی دلیل
199پانچویں دلیل
199چھٹی دلیل
200ساتویں دلیل
201آٹھویں دلیل
201نویں دلیل
202د سویں دلیل
202گیارہویں دلیل
202بارہویں دلیل
205قائلین تقنین کے دلائل
205پہلی دلیل
206دو سری دلیل
207تیسری دلیل
208چوتھی دلیل
209پانچویں دلیل
209چھٹی دلیل
210ساتویں دلیل
211آٹھویں دلیل
211نویں دلیل
213مسئلے کا حل کیا ہے؟
Flag Counter