Maktaba Wahhabi

79 - 702
پھر کاغذ کا وہ ایک ٹکڑا نکالا جائے گا جس پر کلمہ شہادت لکھا ہوگا۔....پھر ایک پلڑے میں وہ ننانوے دفتر رکھ دیئے جائیں گے اور دوسرے پلڑے میں کاغذ کا وہ پر زہ رکھا جائے گا۔ دفتروں کا پلڑا ہلکا ہوجائے گا جبکہ کاغذ [کا پلڑا]بھاری ہوگا۔‘‘ [الترمذی ج ۲: ح: ۵۴۸] یہ الفاظ ’’آج تم پر کوئی ظلم نہ ہوگا‘‘ اس بات کی دلیل ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ اسے ان نیکیوں کا بدلہ نہ دیتے؛ اور اس کی نیکیوں کو برائیوں کے ساتھ نہ تولا جاتا ؛ تو یہ ظلم ہوتا؛ مگر اللہ تعالیٰ اس سے پاک اور بری ہیں ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ عدل کرنے والے اور عدل و انصاف کو قائم رکھنے والے ہیں ۔یقیناً اللہ تعالیٰ فرما چکے ہیں : ﴿وَ یَقُوْلُوْنَ یٰوَیْلَتَنَا مَالِ ھٰذَا الْکِتٰبِ لَا یُغَادِرُ صَغِیْرَۃً وَّ لَا کَبِیْرَۃً اِلَّآ اَحْصٰہَا وَ وَجَدُوْا مَا عَمِلُوْا حَاضِرًا وَ لَا یَظْلِمُ رَبُّکَ اَحَدًا ﴾ [الکہف ۴۹] ’’ کہیں گے ہائے ہماری بربادی! اس کتاب کو کیا ہوا، نہ کوئی چھوٹی بات چھوڑتی ہے اور نہ بڑی مگر اس نے اسے لکھ رکھا ہے، اور انھوں نے جو کچھ کیا اسے موجود پائیں گے اور تیرا رب کسی پر ظلم نہیں کرتا۔‘‘ توکیا یہ کہا جاسکتا ہے کہ : یہ ایسے فعل کی نفی ہے جووہ کسی کے ساتھ نہیں کرے گا؛جس پر نہ ہی اسے قدرت ہے؛ اورنہ ہی اس کے لیے ایسا کرنا ممکن ہے۔ ؟ یا ان کی نیکیوں میں سے کوئی بھی ظلم نہیں کرے گا۔ بلکہ انہیں برابر گن رکھے گا؛ اور پھر انہیں ان نیکیوں پر ثواب دے گا؟ پس یہ اس بات کی دلیل ہے کہ انسان کو اس کی نیکیوں پر ثواب ملے گا؛ اور ان میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ اور برائی کے علاوہ کسی چیز پر اسے کوئی سزا نہیں ملے گی۔ اور اس کی طرف سے بغیر کسی گناہ کے؛ اور نیکیوں میں کمی کرنے کے سزا دینا وہ ظلم ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے اپنی طہارت اور پاکیزگی بیان کی ہے ۔‘‘ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ کَالْمُجْرِمِیْنَ ﴾(القلم:۳۵) تو کیا ہم فرماں برداروں کو جرم کرنے والوں کی طرح کردیں گے؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ کَالْمُفْسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ کَالْفُجَّارِo﴾[ص :۲۸] ’’کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے، زمین میں فساد کرنے والوں کی طرح کر دیں گے؟ یا کیا ہم پرہیز گاروں کو بدکاروں جیسا کردیں گے؟۔‘‘ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ اجْتَرَحُوْا السَّیَِّٔاتِ اَنْ نَّجْعَلَہُمْ کَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَوَائً مَّحْیَاہُمْ وَمَمَاتُہُمْ سَائَ مَا یَحْکُمُوْنَo﴾[الجاثیۃ : ۲۱]
Flag Counter