Maktaba Wahhabi

77 - 702
﴿ وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَ ہُوَ مُؤْمِنٌ فَ۔لَا یَخٰفُ ظُلْمًا وَّ لَا ہَضْمًا ﴾ (طہ ۱۱۲) ’’ اور جو شخص اچھی قسم کے اعمال کرے اور وہ مومن ہو تو وہ نہ کسی بے انصافی سے ڈرے گا اور نہ حق تلفی سے۔‘‘ مفسرین کرام رحمہم اللہ فرماتے ہیں : ظلم یہ ہے کہ کسی انسان پر دوسرے کے گناہوں کا بوجھ ڈال دیا جائے اور ھضم : یہ ہے کہ: اس کی نیکیوں کو کم کردیا جائے۔تو اللہ تعالیٰ نے انسان کی سزا کو ظلم پر مبنی نہیں بنایا۔ بلکہ اپنی ذات گرامی کا ظلم و ستم سے منزہ ہونا بیان کیا ہے۔اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ لَہَا مَا کَسَبَتْ وَ عَلَیْہَا مَا اکْتَسَبَتْ﴾[البقرۃ ۲۸۶] ’’ اس کے نیک عمل اس کے لیے؛ اوربرے اعمال کا بوجھ بھی اسی پر۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ﴾[الانعام ۱۶۴] ’’کسی جی پر کسی دوسرے گنہگار کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔‘‘ اورایسے ہی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿قَالَ لاَ تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ اِِلَیْکُمْ بِالْوَعِیْدِo مَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَمَا اَنَا بِظَلَّامٍ لِلْعَبِیدِo ﴾[ق : ۲۸، ۲۹] ’’ فرمایا میرے پاس جھگڑا مت کرو، حالانکہ میں نے تو تمھاری طرف ڈرانے کا پیغام پہلے بھیج دیاتھا ۔ میرے ہاں بات بدلی نہیں جاتی اور میں بندوں پر ہرگز کوئی ظلم ڈھانے والا نہیں ۔‘‘ تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ بیان فرماتے ہیں کہ:انہوں نے پہلے وعید بھیجی ہے؛ اوروہ کسی پر ہر گزظلم کرنے والے نہیں ۔جیسا کہ ایک دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ذٰلِکَ مِنْ اَنْبَآئِ الْقُرٰی نَقُصُّہٗ عَلَیْکَ مِنْہَا قَآئِمٌ وَّ حَصِیْدٌo وَ مَا ظَلَمْنٰہُمْ وَ لٰکِنْ ظَلَمُوْٓا اَنْفُسَہُمْ فَمَآ اَغْنَتْ عَنْہُمْ اٰلِہَتُہُمُ الَّتِیْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ شَیْئٍ لَّمَّا جَآئَ اَمْرُ رَبِّکَ وَ مَا زَادُوْہُمْ غَیْرَ تَتْبِیْبٍo﴾[ھود: ۱۰۰، ۱۰۱] ’’ یہ ان بستیوں کی چند خبریں ہیں جو ہم تجھے بیان کرتے ہیں ، ان میں سے کچھ کھڑی ہیں اور کچھ کٹ چکی ہیں ۔ اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا اور لیکن انھوں نے خود اپنی جانوں پر ظلم کیا، پھر ان کے وہ معبود ان کے کچھ کام نہ آئے جنھیں وہ اللہ کے سوا پکارتے تھے، جب تیرے رب کا حکم آگیا اور انھوں نے ہلاک کرنے کے سوا انھیں کچھ زیادہ نہ دیا۔‘‘ پس اللہ سبحانہ و تعالیٰ ظلم و جبر سے اپنی ذات کی پاکیزگی بیان فرماتے ہیں ؛ اور یہ واضح کرتے ہیں کہ لوگ شرک کرکے خود اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے ہیں ؛جو کوئی اپنی جان پر ظلم کرنے والا نہ ہو؛ اسے سزا دینا ظلم ہوگا۔ اور اللہ سبحانہ و
Flag Counter