Maktaba Wahhabi

623 - 702
جناب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں گزارش کی : اے خلیفہ رسول! آپ لوگوں سے کیسے جنگ کریں گے حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’ مجھے لوگوں سے لڑنے کا حکم دیا گیا ہے حتی کہ وہ اس بات کی شہادت دیں کہ اﷲکے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اﷲ کا رسول ہوں ۔ جب یہ بات کہہ دی تو ان کا خون و مال محفوظ ہو گیا؛ یہ دوسری بات ہے کہ اسلام کے کسی حق کی وجہ سے ان کا خون و مال مباح ٹھہرے اور ان کا حساب اﷲ پر ہو گا۔‘‘ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’کیا یہ نہیں کہا: مگر اسلام کے حق کے ساتھ؛ اور ان کا حساب اللہ پر ہوگا ۔‘‘بلا شک و شبہ ’’زکوٰۃ بھی حقوق اسلامی میں سے ایک ہے۔ اور اللہ کی قسم ! اگر مجھ سے ایک جانور بھی روکیں گے جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں دیا کرتے تھے؛ تو میں اس کے روکنے پر بھی ان سے جنگ کروں گا۔‘‘حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں سمجھ گیا کہ : اللہ تعالیٰ نے آپ کا سینہ قتال کے کھول دیا ہے ؛ اور میں جان گیا کہ یہ حق ہے۔‘‘ [1] صحیحین کی ایک دوسری روایت سے بھی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے اس فہم کی تصدیق ہوتی ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أ مِرت أن أقاتِل الناس حتی یقولوا:لا ِإلہ إِلا اللہ وأنِی رسول اللہِ، و یقِیموا الصلاۃ، ویؤتوا الزکاۃ، فإِذا فعلوا ذلکَ عصموا مِنِّی دِمائہم و أموالہم ِإلا بِحقِّہا)) [2] ’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں یہاں تک کہ وہ کہہ دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ‘اور بیشک میں اللہ کا رسول ہوں ۔اور نمازقائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں ؛جب وہ ایسا کریں تومجھ سے اپنے خون اور اموال محفوظ کرلیں گے مگر اسلام کے حق کے ساتھ ۔‘‘ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی مرتدین سے جنگ کے مسئلہ میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی موافقت کی ؛انہوں نے باتفاق صحابہ رضی اللہ عنہم منکرین زکوٰۃ سے جنگ کی تھی۔حتی کہ ان لوگوں نے زکوٰۃ روک لینے کے بعد پھر سے اس کا اقرار کر لیا تھا ۔ آپ نے کسی کو قیدی بنایا نہ کسی کو محبوس رکھا ۔ بلکہ مدینہ میں خلافت صدیقی میں سرے سے کوئی قید خانہ ہی نہ تھا؛اور نہ ہی عہد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کوئی قید خانہ تھا۔تو پھر قید خانہ میں موت کی خبر کیسے درست ہوسکتی۔ لہٰذا یہ جھوٹ ہے کہ بہت سے لوگ قید خانہ میں مرگئے۔
Flag Counter