Maktaba Wahhabi

264 - 702
ہیں ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم حق ہیں ، اے اللہ! میں نے خود کو تیرے سپرد کیا، تجھ پر ایمان لایا، تجھ پر بھروسا کیا اور تیری طرف رجوع ہوا اور تیری مدد سے جھگڑا اور تیری طرف فیصلہ لے گیا، پس تو مجھے بخش دے کہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں ہے۔‘‘[1] ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿قُلْ اَغَیْرَ اللّٰہِ اَتَّخِذُ وَ لِیًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ ہُوَ یُطْعِمُ وَ لَا یُطْعَمُ﴾ (الانعام ۱۴) ’’کہہ دے کیا میں اللہ کے سوا کوئی دوست بناؤں جو آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے، حالانکہ وہ کھلاتا ہے اور اسے نہیں کھلایا جاتا۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اَفَغَیْرَ اللّٰہِ اَبْتَغِیْ حَکَمًا وَّ ہُوَ الَّذِیْٓ اَنْزَلَ اِلَیْکُمُ الْکِتٰبَ مُفَصَّلًا﴾ (الانعام: ۱۱۴) ’’تو کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور منصف تلاش کروں ، حالانکہ اسی نے تمھاری طرف یہ کتاب مفصل نازل کی ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿قُلْ اَفَغَیْرَ اللّٰہِ تَاْمُرُوْنَنِی اَعْبُدُ اَیُّہَا الْجَاہِلُوْنَo وَلَقَدْ اُوحِیَ اِِلَیْکَ وَاِِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکَ لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَلَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَاسِرِیْنَo بَلْ اللّٰہَ فَاعْبُدْ وَکُنْ مِنْ الشَّاکِرِیْنَo﴾ (الزمر: ۶۴۔۶۶) ’’کہہ دے پھر کیا تم مجھے غیراللہ کے بارے میں حکم دیتے ہو کہ میں (ان کی) عبادت کروں اے جاہلو! اور بلا شبہ یقیناً تیری طرف وحی کی گئی اور ان لوگوں کی طرف بھی جو تجھ سے پہلے تھے کہ بلاشبہ اگر تو نے شریک ٹھہرایا تو یقیناً تیرا عمل ضرور ضائع ہو جائے گا اور تو ضرور بالضرور خسارہ اٹھانے والوں سے ہو جائے گا۔ بلکہ اللہ ہی کی پھر عبادت کر اور شکر کرنے والوں سے ہو جا۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿قُلْ اِنَّنِیْ ہَدٰینِیْ رَبِّیْٓ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ دِیْنًا قِیَمًا مِّلَّۃَ اِبْرَہِیْمَ حَنِیْفًا وَ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَo قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَo لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ بِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَo قُلْ اَغَیْرَ اللّٰہِ اَبْغِیْ رَبًّا وَّ ہُوَ رَبُّ کُلِّ شَیْئٍ وَ لَا تَکْسِبُ کُلُّ نَفْسٍ اِلَّا عَلَیْہَا﴾ (الانعام: ۱۶۱۔۱۶۴)
Flag Counter