Maktaba Wahhabi

369 - 370
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق سب لوگوں سے بہتر تھا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی سے زیادہ نرم کوئی ریشم یا دیباج نہیں چھوا اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو سے زیادہ بہتر کوئی خوشبو قطعاً سونگھی اور بے شک میں نے دس سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کبھی اف تک نہ کی اور میں نے جو کام کر دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی یہ نہیں فرمایا کہ یہ کام تو نے کیوں کیا؟ اور میں نے جو کام نہ کیا ہوتا اس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی یہ نہ فرمایا کہ یہ کام تو نے کیوں نہیں کیا؟ یا کاش! کہ تو یہ کام کر لیتا۔‘‘ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ اَحَبَّکُمْ اِلَیَّ وَ اَقْرَبَکُمْ مِنِّیْ مَجْلِسًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، اَحْسَنُکُمْ اَخْلَاقًا، وَ اِنَّ اَبْغَضَکُمْ اِلَیَّ وَ اَبْعَدَکُمْ مِّنِّیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ الثَّرْثَارُوْنَ، وَ الْمُتَشَدِّقُوْنَ، وَ الْمُتَفَیِّہِقُوْنَ، قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ قَدْ عَلِمْنَا الثَّرْثَارُوْنَ وَ الْمُتَشَدِّقُوْنَ، فَمَا الْمُتَفَیِّہِقُوْنَ؟ قَالَ: الْمُتَـکَبِّرُوْنَ)) [1] ’’بے شک قیامت کے دن تم میں سے میرے سب سے زیادہ قریب اور مجھے تم میں سے سب سے زیادہ محبوب وہ ہوں گے جن کے اخلاق تم سب میں سے بہترین ہوں گے اور بے شک قیامت کے دن تم میں سے سب سے زیادہ میرے لیے قابل نفرت اور تم میں سے مجھ سے سب سے زیادہ دور زبان دراز (باتونی) متکلّفانہ باتیں کرنے والے اور متکبرین ہوں گے۔‘‘ سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ نے ہمارے لیے تواضع کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم روایت کیا ہے کہ ((اِنَّ اللّٰہَ اَوْحٰی اِلَیَّ اَنْ تَوَاضَعُوْا، حَتّٰی لَا یَفْخَرَ اَحَدٌ عَلٰی
Flag Counter