کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿ وَلَا تَسْتَوِی الْحَسَنَۃُ وَلَا السَّیَِّٔۃُادْفَعْ بِالَّتِیْ ہِیَ اَحْسَنُ فَاِِذَا الَّذِیْ بَیْنَکَ وَبَیْنَہٗ عَدَاوَۃٌ کَاَنَّہٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌo وَمَا یُلَقَّاہَا اِِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَمَا یُلَقَّاہَا اِِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِیْمٍo﴾ (فصلت: ۳۴-۳۵)
’’اور یہ چیز نہیں دی جاتی مگر انھی کو جو صبر کریں اور یہ نہیں دی جاتی مگر اسی کو جو بہت بڑے نصیب والا ہے ۔ اور اگر کبھی شیطان کی طرف سے کوئی اکساہٹ تجھے ابھارہی دے تو اللہ کی پناہ طلب کر، بلاشبہ وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اِنَّ اللّٰہَ رَفِیْقٌ یُحِبُّ الرِّفْقَ وَ یُعْطِیْ عَلَی الرِّفْقِ مَا لَا یُعْطِیْ عَلَی الْعُنْفِ وَ مَا لَا یُعْطِیْ عَلٰی مَا سِوَاہُ)) [1]
’’اللہ تعالیٰ نرمی والا ہے۔ وہ نرمی کو پسند کرتا ہے اور نرمی پر وہ اتنا کچھ دیتا ہے جو نرمی کے علاوہ اور سختی پر نہیں دیتا۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اِنَّ الرِّفْقَ لَا یَکُوْنُ فِیْ شَیْئٍ اِلَّا زَانَہٗ وَ لَا یُنْزَعُ مِنْ شَیْئٍ اِلَّا شَانَہٗ))[2]
’’بے شک نرمی جس چیز میں ہو اسے مزین کر دیتی ہے اور جس چیز سے نکال دی جائے اسے قبیح کر دیتی ہے۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
|